کیا نئے آئی فونز ایسے ہوں گے؟

13  اگست‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایپل کی جانب سے رواں سال 3 نئے آئی فون متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ ان میں سے ایک گزشتہ سال کے آئی فون ایکس (10) کا اپ ڈیٹ ورژن ہوگا، جبکہ دوسرا آئی فون ایکس کا ایسا ماڈل ہوگا جس میں بڑی اسکرین دی جائے گی اور اسے ایکس پلس کا نام دیا جاسکتا ہے جبکہ تیسرا ایل سی ڈی ڈسپلے کے ساتھ ہوگا تاہم اس میں کافی فیچر آئی فون ایکس جیسے ہوسکتے ہیں۔

ایپل کے نئے آئی فون ایکس پلس کا ڈیزائن سامنے آگیا اب ان 3 آئی فونز کے کانسیپٹ ڈیزائن سامنے آئے ہیں جو کہ ایک یوٹیوب صارف Marques Brownleeنے ویڈیو میں لیک کیے ہیں، یہ گزشتہ سال بھی آئی فونز کے درست ڈیزائن قبل از وقت ریلیز کرچکے ہیں۔ ان کا اصرار ہے کہ یہ ڈمی ماڈل رواں سال آنے والے آئی فونز کے ہی ہیں اور یہ ان ذرائع سے ملے ہیں جن سے گزشتہ سال کے ماڈل کے ڈیزائن ملے تھے۔ ان فونز کی تصویر سے عندیہ ملتا ہے کہ آئی فون ایکس پلس 6.5 انچ کے او ایل ای ڈی ڈسپلے کے ساتھ ہوگا تاہم ہارڈوئیر کے لحاظ سے یہ چھوٹے آئی فون ایکس جیسا ہی ہوگا۔  نیا آئی فون اینڈرائیڈ ڈیوائسز سے سست ہوگا؟ اس کے مقابلے میں ایل سی ڈی والا سستا آئی فون 6.1 انچ اسکرین کے ساتھ ہوگا اور سستے ڈسپلے کی وجہ سے ہی اس کی قیمت کم ہوگی۔ اس سستے آئی فون میں بیک پر صرف ایک کیمرہ دیا جائے گا جبکہ باقی دونوں ماڈلز میں بیک پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ ہوگا۔ اس سے قبل مختلف لیکس میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ یہ سستا آئی فون کئی رنگوں میں دستیاب ہوگا، جبکہ باقی دونوں ایپل کے روایتی رنگوں میں ہی مل سکیں گے۔ ایپل کی جانب سے اگلے ماہ کسی وقت نئے آئی فونز کو متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…