منگل‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2026 

فلم’’ پرواز ہے جنون‘‘ عیدالاضحیٰ پر ریلیز کی جائے گا

datetime 13  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد(شوبز ڈیسک) آئی ایس پی آر کے تعاون سے تیار کی گئی فلم’’ پرواز ہے جنون‘‘ عیدالاضحیٰ پر ریلیز کی جا رہی ہے۔ فلم میں جگمگانے والے ستارے مووی کی جم کر پروموشن کر رہے ہیں۔فلم پرواز ہے جنون کی اسلام آباد میں پروموشن، فلم کی اسٹار کاسٹ شائقین کے درمیان پہنچ گئی۔ حمزہ علی عباسی، حانیہ عامر اور دوسرے ستاروں کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ مووی کے لیڈ ایکٹر حمزہ علی عباسی نے بتایا کہ فلم میں پاکستان ایئر فورس کے شاہینوں کی دوران ملازمت زندگی کو موضوع

بنایا گیا ہے۔ پرواز ہے جنون میں پاک فضائیہ کے پائلٹس کو دلچسپ انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا ہے جسے لوگ انجوائے کریں گے۔شائقین نے اپنے پسندیدہ فلمی ستاروں کی موجودگی کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور نادر موقع کو موبائل کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لیا۔پاکستانی فلم پرواز ہے جنون عید الاضحیٰ پر سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے جس کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔ شائقین کا کہنا ہے کہ جلد از جلد فلم سیمنا گھروں میں لگے اور ہم اس فلم کو دیکھ کر اپنی عید کا مزہ دوبالا کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…