جمعہ‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2026 

آنے والے دنوں میں ناظرین مجھے منفردکرداروں میں دیکھیں گے، سارہ لورین

datetime 13  اگست‬‮  2018 |

لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ و ماڈل سارہ لورین نے کہا ہے کہ کامیابی ہمیشہ انہی لوگوں کے قدم چومتی ہے جواپنی منزل کوپانے کی دھن میں سواررہتے ہیں، وہ ہر طرح کی مصیبتوں اور پریشانیوں کا مقابلہ کرتے ہوئے ایک نہ ایک دن اپنی منزل تک پہنچ ہی جاتے ہیں۔سارہ لورین نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ اپنی زندگی کو کامیابی کی راہ پرگامزن رکھنے والے دنیا میں بہت کم ہیں مگرایسے لوگ جہاں کہیں بھی ہوتے ہیں۔

وہ نوجوانوں کے لیے مشعل راہ بن جاتے ہیں۔ ایسے باصلاحیت لوگوں کی مثالیں دی جاتی ہیں اور وہ تمام عمر ’روشن ستارے‘ بن کر چمکتے رہتے ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ میں ہمیشہ سے اپنی زندگی میں کچھ ایسا کرنا چاہتی تھی جس سے میرانام تو ہو لیکن اس کام کی وجہ سے دنیا بھرمیں پاکستان کا نام بھی روشن ہو۔ اس سلسلہ میں جب شوبز کی دنیا میں انٹری دی توکبھی نہیں سوچا تھا کہ اس کام کی بدولت میری پہچان بنے گی، بس ایک ہی بات ذہن میں تھی اورآج بھی ہے کہ اپنا کام ایمانداری، محنت اورلگن سے کرنا ہے، جوکسی بھی شعبے میں آگے بڑھنے کے لیے سب سے ضروری بات ہے۔سارہ لورین نے کہا کہ فیشن کی دنیا میں قدم رکھا اوروہاں سے بہترکام کرتے ہوئے ایک دن بڑے پردے کے لیے منتخب ہوئی۔ پہلے ہی پراجیکٹ نے راتوں رات شہرت کی بلندیوں پرپہنچا دیا۔ ملک اوربیرون ممالک کام کیا اورجہاں بھی گئی ، وہاں اپنی ایک الگ پہچان چھوڑ آئی کیونکہ میں یہ بات بخوبی جانتی تھی کہ میرا تعلق پاکستان سے ہے اورمجھے کوئی ایسا کام نہیں کرنا جس سے وطن عزیز کی بدنامی ہو۔اداکارہ نے کہا کہ اگرمیں چاہتی توپہلی بڑی کامیابی کے ملنے پربھٹک جاتی مگرمیں نے ایسا نہ کیا اورثابت قدمی کے ساتھ اپنا فنی سفرشروع کیا جوآج تک جاری ہے۔ اس دوران فیشن، فلم اورٹی وی کے شعبوں میں بہت کام کیااورآنے والے دنوں میں ناظرین مجھے منفردکرداروں میں دیکھیں گے جہاں تک بات بڑی سکرین پر دوبارہ آنے کی ہے تویہ میرے چاہنے والوں کے لیے سرپرائز ہوگا۔

موضوعات:



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…