اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ماہ جولائی میں ملک میں فرنس آئل کی فروخت میں نمایاں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ماہ جولائی میں ملک میں 0.35 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گذشتہ 11 سالوں میں کسی ایک مہینے کی کم ترین سطح ہے۔ ملک کے انرجی مکس میں ایل این جی کی شمولیت کے بعد
فرنس آئل کے استعمال میں بتدریج کمی آرہی ہے، گذشتہ مالی سال 2017-18ءمیں ملک میں فرنس آئل کے استعمال میں مجموعی طور پر 24 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق فرنس آئل سے بجلی کی پیداوار میں بھی بتدریج کمی آرہی ہے اور گذشتہ سال فرنس آئل سے بجلی کی پیداوارمیں مجموعی طورپر19 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔