اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

ن لیگ کی حکومت نے جاتے جاتے حدیں پار کر لیں، آخری وقت میں قومی خزانے سے 5 ارب ڈالر نکال کر کیا کرنے کی کوشش کی گئی؟ اگر یہ کام ہو جاتا تو کیا ہوتا؟ سنسنی خیز انکشافات

datetime 10  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اپنے آخری دنوں میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے قومی خزانے سے 5 ارب ڈالر نکال کر کہاں لگانے کی کوشش کی، اس حوالے سے ایک موقر انگریزی اخبار نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے 5 ارب ڈالر جو کہ تقریباً 6کھرب، 18 ارب، 77کروڑ روپے بنتے ہیں،

ن لیگ کی حکومت نے اس رقم سے خودمختار ویلتھ فنڈ قائم کرنے کی کوشش کی تھی جس میں نقصان کا بہت زیادہ خدشہ تھا۔ یہ اقدام ن لیگ کی حکومت کی جانب سے اس لیے کیا گیا کہ اس فنڈ کے قیام سے رئیل اسٹیٹ اور کیپیٹل مارکیٹس میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی تھی لیکن حکام کی بروقت مداخلت کی وجہ سے فنڈ کے قیام کو روک دیا گیا۔ موقر اخبار کی اس رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ کے ذرائع اور متعلقہ دستاویزات سے معلوم ہوا ہے کہ ویلتھ فنڈ کے قیام کا منصوبہ وزیراعظم کے معاون خصوصی علی جہانگیر صدیقی نے بنایا تھا۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ یہ منصوبہ اپنے آخری مراحل میں تھا اور فنڈ کے آپریشنل ہونے کے لیے صدارتی آرڈیننس کی ضرورت باقی رہ گئی تھی جس کے بعد حکومت کی جانب سے اس کا اعلان کر دیا جاتا۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ وزارت خزانہ اور سٹیٹ بینک آف پاکستان اس فنڈکے قیام پر راضی نہیں تھے ، اس کی وجہ یہ تھی کہ ایک جانب اس میں رقم کے ضائع ہونے کا اندیشہ بہت زیادہ تھا اور دوسری جانب یہ سیاسی طور پر بھی ایک متنازعہ تجویز تھی۔ اس حوالے سے ایک موقر انگریزی اخبار نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے 5 ارب ڈالر جو کہ تقریباً 6کھرب، 18 ارب، 77کروڑ روپے بنتے ہیں، ن لیگ کی حکومت نے اس رقم سے خودمختار ویلتھ فنڈ قائم کرنے کی کوشش کی تھی جس میں نقصان کا بہت زیادہ خدشہ تھا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…