پیر‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2026 

اسد قیصر دراصل کون ہیں اور انہیں ہی اسپیکر قومی اسمبلی کیوں نامزد کیا گیا ؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

datetime 10  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کی طرف قومی اسمبلی میں اسپیکر کے عہدے کے لئے اسد قیصر کو نامزد کر دیا گیا ، منتخب ہونے کے بعدوہ قومی اسمبلی کے 13ویں اسپیکر ہوں گے، 1996میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے اسد قیصر عمران خان کے قریبی حلقوں میں شمار ہوتے ہیں،سیاست سے قبل اسد قیصر نے پشاور یونیورسٹی سے گریجویشن کے بعدوہ علاقے کے سکولوں میں درس وتدریس سے وابستہ ہو ئے ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے اسد قیصر کو اسپیکر قومی اسمبلی کا اسپیکر نامزد کر دیا ۔ بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اسد قیصر کے بطور امیدوار برائے سپیکر قومی اسمبلی کا اعلان کیا۔ شاہ محمو قریشی نے کہا کہ اسد قیصر 5 سال تک خیبر پختونخوا اسمبلی کے سپیکر رہ چکے ہیں اور اسمبلی کے قواعد سے واقف ہیں اس لیے انہیں سپیکر کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔اسدقیصر قومی اسمبلی کے 12وئیں اسپیکرقومی اسمبلی ہو ں گے ۔اسد قیصر کا تعلق صوبہ خیبر پختون خواہ کے ضلع صوابی کے علاقے مرغز سے ہے ۔ تحریک انصاف جوائن کرنے سے قبل اسد قیصر جماعت اسلامی کے سرگرم رکن رہے ہیں ۔ 1996میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے اسد قیصر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے قریبی حلقوں میں شمار ہوتے ہیں ۔ سیاست سے قبل اسد قیصر نے پشاور یونیورسٹی سے گریجویشن کی جس کے بعدوہ علاقے کے سکولوں میں درس وتدریس سے وابستہ ہو گئے ۔2013کے الیکشن میں خیبر پختونخواہ اسمبلی کا ممبر بننے کے بعد انہیں صوبہ کے 14واں اسپیکر بننے کا اعزاز حاصل ہے ۔ اسد قیصر کو تحریک انصاف کا اسپیکر نامزد کر دیا گیا ہے ۔ منتخب ہونے کے بعد وہ قومی اسمبلی کے 13ویں اسپیکر ہوں گے ۔ اس سے قبل قومی اسمبلی کے اسپیکرز میں صاحبزادہ فاروق علی ، ملک معراج خالد،سید فخر امام، حامد ناصر چھٹہ ، ملک معراج خالد ، گوہر ایوب خان ، سید یوسف رضا گیلانی ، الہی بخش سومرو، چوہدری امیر حسین ، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، اور سردار محمد ایازصادق شامل ہیں ۔ (م ،ع)

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اصفہان میں دو دن


کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…