ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

عمران خان کیسے جیتے؟ انتخابی نتائج میں تاخیر کا معمہ حل ہو گیا رات دو بجے تک پولنگ سٹیشنز کا عملہ کہاں تھا؟ ریٹرننگ افسر کی الیکشن کمیشن کو بھیجی گئی رپورٹ منظر عام پر آگئی

datetime 9  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آ ئی این پی)وزارت عظمی کے امیدوار عمران خان کے حلقہ این اے 243 کراچی میں انتخابی نتائج میں تاخیر سے متعلق رپورٹ سامنے آگئی۔ نجی ٹی وی کے مطا بق این اے 243 کے ریٹرننگ افسر نے الیکشن کمیشن کو رپورٹ ارسال کردی ہے، ریٹرننگ افسر نے بروقت انتخابی نتائج مرتب نہ کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ رات دو بجے تک پولنگ اسٹیشنز سے نہ عملہ پہنچا اور نہ انتخابی نتائج، جس کی وجہ سے رات دو بجے تک بھی پولنگ اسٹیشنز کے نتائج نہیں تیار کرسکا،

رات دو بجکر 23 منٹ پر صورتحال سے متعلقہ حکام کو بذریعہ ای میل اگاہ کیا۔ریٹرننگ افسر نے انتخابی نتائج کے ترسیلی نظام رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم کو بھی ذمہ دار ٹہراتے ہوئے کہا کہ آر ٹی ایس کے غیرفعال ہونے کے سبب بھی نتائج نہیں مل سکے، رات دو بجے تک ہمیں پریذائیڈنگ افسران نے پولنگ اسٹیشنز سے نتائج نہیں دئیے، پولنگ اسٹیشنز سے نہ آر ٹی ایس اور نہ پریذائیڈنگ افسران سے نتائج ملے، پولنگ اسٹیشنز کے مینوئل نتائج دوسرے روز علی الصبح الیکشن کمیشن کو بھیجے گئے۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…