کراچی(این این آئی)ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قیمت میں 4 روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی، روپیہ مضبوط ہونے سے قرضوں کا بوجھ بھی کم ہوگیاہے،ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 4روپے 7 پیسے کمی کے بعد 124 روپے 5 پیسے پر بند ہوا، اسی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
ایک ہفتے کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے 50 پیسے کی کمی کے بعد 123 روپے کی سطح پر بند ہوا،معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق روپیہ مضبوط ہونے سے پاکستان پر عائد بیرونی قرضوں کا بوجھ لگ بھگ 365 ارب روپے کم ہوگیا ہے ،اس وقت جاری کھاتوں کا بڑھتا ہوا خسارہ پاکستان کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے اگر اس پر قابو نہ پایا گیا اور فوری طور پر 10 سے 12 ارب ڈالر کا انتظام نہ کیا گیا تو روپیہ ایک بار پھر اپنی قدر کھونا شروع کردے گا۔