اسلام آباد (نیوز ڈیسک )شاید آپ کو مولی کھانا زیادہ پسند نہ ہو لیکن اس سبزی میں ایسے فوائد پوشیدہ ہیں کہ اگر آپ کو علم ہوجائے تو آپ باقاعدگی سے کھانا شروع کردیں گے۔آئیے آپ کو اس کے فوائد سے آگاہ کرتے ہیں۔
کینسر کے خطرے میں کمی
مولی میں فائٹو کیمیکلز اور اینتھو سائنانز ہوتے ہیں جو کینسر کے خلاف لڑتے ہیں۔اس کے علاوہ اس میں وٹامن سی کی موجودگی کی وجہ سے یہ ڈی این اے کو صحت مند رکھ کے کینسے کے خلاف مدافعت پیدا کرتا ہے۔
فشار خون کے لئے
پوٹاشیم کی موجودگی کی وجہ سے مولی ہمارے خون میں پوٹاشم اور سوڈیم کی مقدار کو کنٹرول کرتے ہوئے ہمارا بلڈ پریشر قابو میں رکھتی ہے۔
ذیابیطس کے لئے
ذیابیطس کے مریضوں کو زمین کے اندر پیدا ہونے والی غذا?ں سے اجتناب کا کہا جاتا ہے لیکن مولی میں یہ خاصیت ہے کہ یہ ذیابیطس کے مریضوں کے لئے مفید ہے اور خون میں شوگر می مقدار کو نہیں بڑھاتی۔
کھانسی اور زکام کے لئے
اگر آپ کو ان بیماریوں کی شکایت ہوجائے تو مولی کو اپنی غذا کا حصہ بنالیں۔
قبض کشا
اگر آپ کو اس بیمارئی کا سامنا ہے تو روزانہ مولی کھائیں کہ یہ معدے میں پھنسے ہوئے کھانے کو باہر نکالنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔
معدے اور سینے کی جلن
یہ معدے میں تیزابیت کو کم کرتے ہوئے سینے کی جلن کا خاتمہ کرتی ہے لیکن یاد رہے کہ مولی کا استعمال رات کوہرگز نہیں کرنا چاہیے۔
سانس کی بیماری کے لئے
ایسے لوگ جنہیں سانس کی تکلیف ہو انہیں چاہیے کہ وہ مولی کھائیں کیونکہ اس میں موجود اجزائ کی بدولت سینے کی جکڑن کم ہوتی ہے اور سانس میں روانی آتی ہے۔
مولی کے انسانی صحت پر بے شمار اثرات
8
فروری 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں