جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

چین میں پھنسے پاکستانیوں کی مشکلات ختم نہ ہوئی نجی ائیر لائن نے چیف جسٹس کا حکم ہوا میں اڑا تے ہوئے کیا کام کر دیا؟

datetime 4  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) چین کے شہر گوانگ زو میں پھنسے مسافروں کو لانے کے لیے پرواز ایک بار پھر منسوخ کر دی گئی جس کے بعد ان کو ہوٹل واپس جانے کی ہدایت کر دی گئی۔ ترجمان شاہین ایئرلائن نے کہا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے طیارہ بھجوانے کے لیے انتظامات نہیں کیے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستانی مسافروں کو چارٹر فلائٹ سے واپس لانے کے اخراجات شاہین ایئرخود دے گی۔ ترجمان نے کہا کہ سول ایوی ایشن نے عین وقت پر جہاز کی اہلیت پر سوال اٹھایا جو ان کے منفی ارادوں کو

ظاہر کرتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اس بارے میں معزز عدالت کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔ دوسری جانب ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق شاہین ایئر کے طیارے کو ٹھیک نہ ہونے پر پرواز کی اجازت نہیں دی۔ درست طیارہ بھیجنے کی صورت میں پرواز کی اجازت برقرار ہے۔یاد رہے کہ شاہین ایئر لائنز نے 29 جولائی کو گوانگ زو سے وطن واپسی کی فلائٹ اچانک منسوخ کر دی جس کے بعد ویزے کی معیاد ختم ہونے کی وجہ سے پولیس نے بعض افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…