اسلام آبا(آ ئی این پی) ایران پاکستان بز نس فیڈریشن کے صدر خواجہ حبیب الرحمن نے کہا ہے کہ گزشتہ3 سالوں میں ایران پاکستان دوطرفہ تجارتی حجم ایک ارب 30 کروڑ تک پہنچ گیا ہے۔خواجہ حبیب الرحمن نے جمعہ کو میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت مزید بہتر ہوئی ہے کیونکہ دوطرفہ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔انہو ں نے کہا کہ پاکستان کی اگلی حکومت ایران کے ساتھ آزادانہ تجارت کے معاہدے پر مذاکرات شروع کرے گی۔