سلام آباد(آئی این پی )لیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں پولنگ ایجنٹوں کومبینہ طور پر گنتی کے عمل سے باہر نکالنے کے معاملے کی ابتدائی تحقیقات مکمل کرلیں،صوبائی الیکشن کمشنرز نے پولنگ ایجنٹوں سے متعلق رپورٹ الیکشن کمیشن کو بھجوا دی،رپورٹ میں گنتی کے عمل سے پولنگ ایجنٹس کو نکالنے کی باتوں کو گمراہ کن قرار دے دیا گیا۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018 میں پولنگ ایجنٹوں کومبینہ طور پر گنتی کے عمل سے باہر نکالنے کے معاملے کی ابتدائی تحقیقات مکمل کرلیں،
صوبائی الیکشن کمشنرز نے پولنگ ایجنٹوں سے متعلق رپورٹ الیکشن کمیشن کو بھجوا دی،ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کسی پولنگ ایجنٹ کو گنتی کے عمل سے نہیں نکالا گیا،ہر امیدوار کے ایک ایک ایجنٹ کو گنتی کے عمل میں بٹھایا گیا،گنتی کے عمل سے پولنگ ایجنٹس کو نکالنے کی باتیں گمراہ کن ہیں،امیدواروں نے پولنگ بوتھ وائز ایجنٹ مقرر کئے ہوئے تھے،الیکشن ایکٹ کے تحت پولنگ اسٹیشن پر ایک امیداوار کے صرف ایک ایجنٹ کو آنے اجازت تھی۔