اتوار‬‮ ، 02 جون‬‮ 2024 

حساس اداروں کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے ریمارکس ،2رکنی بنچ نے بڑا فیصلہ سنادیا

datetime 2  اگست‬‮  2018

حساس اداروں کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے ریمارکس ،2رکنی بنچ نے بڑا فیصلہ سنادیا اسلام آباد(این این آئی)حساس اداروں کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے

ریمارکس عدالتی آرڈر سے حذف کردیئے گئے۔ جمعرات کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل دو رکنی بنچ نے حساس اداروں کے خلاف ریمارکس حذف کرنے کی درخواست کی سماعت کی۔ وزارت دفاع کی درخواست پر ہائی کورٹ نے عدالتی آرڈر سے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے ریمارکس حذف کر دیئے۔ایڈوکیٹ جنرل طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ رجسٹرار آفس کے مطابق کسی بھی بنچ کی تشکیل کے لئے عدلیہ پر کوئی دباؤ نہیں ہے جبکہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی بنچ کی تشکیل میں کسی دباؤ کے تاثر کو رد کردیا ہے۔ عدالت نے وزارت دفاع کی درخواست منظور کرتے ہوئے معاملہ نمٹا دیا۔واضح رہے کہ 18 جولائی کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے لاپتہ افراد کیس میں ریمارکس اور آبزرویشن دی تھی کہ عدلیہ اور دیگر اداروں میں حساس اداروں کی مداخلت کو روکا جائے جو اہم معاملات میں اپنی مرضی کے بینچ بنوانے کی کوشش کرتے ہیں۔



کالم



صرف ایک زبان سے


میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…