منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

مسلم لیگ ن کو پنجاب سے نومنتخب اراکین اسمبلی کے پہلے ہی اجلاس میں بڑا سرپرائز مل گیا، کتنی بڑی تعداد میں نومنتخب اراکین اسمبلی غائب ہوگئے؟ حیرت انگیز انکشاف

datetime 31  جولائی  2018 |

لاہور( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے پنجاب سے نو منتخب اراکین اسمبلی کے پہلے اجلاس میں 8اراکین اسمبلی غیر حاضر رہے ۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں 129میں سے 121اراکین شریک ہوئے اور باقی اراکین ذاتی مصروفیات کی بناء پر شریک نہ ہوئے ۔یاسین سوہل نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ اراکین ذاتی مصروفیات کی بنا ء پر اجلاس میں شرکت نہیں کر سکے۔

اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ تمام رکاوٹوں اور سازشوں کے باوجود مسلم لیگ (ن) عام انتخابات میں بڑی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے ،پنجاب میں حکومت بنانے کی پوری کوشش کریں گے ،حکومت نہ بنا سکے تو بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے ، اراکین ثابت قدم رہیں کسی کے جھانسے میں نہ آئیں ، اراکین اپنی توجہ اگلے انتخابات پر مرکوز رکھیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پارٹی کے نو منتخب اراکین پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ شہباز شریف نے تمام اراکین سے ان کی نشستوں پر جا کر ملاقات کی اور انہیں کامیابی پر مبارکباد دی ۔ اس موقع پر سردار ایاز صادق، حمزہ شہباز، رانا ثنا اللہ خان، رانا محمد اقبال ، ملک ندیم کامران سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ اجلاس میں پنجاب میں حکومت بنانے اور اپوزیشن کا کردار نبھانے کے آپشنز پر بھی غور وخوض کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں لاہور اور قصور سے تعلق رکھنے والے اراکین نے تجویز دی کہ حمزہ شہباز شریف کو پنجاب میں قائد حزب اختلاف نامزد کیا جانا چاہیے ۔شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اقتدار کی نہیں اقدار کی سیاست کرتی ہے ۔

اللہ نے چاہا تو ہم حکومت بنائیں گے ،اگر ہم اپوزیشن میں بھی بیٹھے تو بھرپور کردار نبھائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جعلی مینڈیٹ لے کر آنے والی جماعت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا ۔ شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے دس سال عوام کی خدمت کی ہے ،مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت کا سفر جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ اراکین ثابت قدم رہیں کسی کے جھانسے میں نہ آئیں ،مسلم لیگ (ن) کے اراکین اپنی توجہ اگلے الیکشن پر مرکوز رکھیں ،جو پارٹی چھوڑ کر گئے ہیں ان کا مستقبل تاریک ہے ۔شہباز شریف نے کہا کہ اراکین اسمبلی نے مشکل حالات میں بھی نوازشریف کی لیڈر شپ میں کامیابی حاصل کی ہے ،انتہائی ناسازگار اورمشکل حالات میں آپ جیت کر آئے ہیں جس پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔



کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…