بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

تحریک انصاف کی متوقع حکومت ،بنی گالا میں غیر ملکی سفیروں کی لائن لگ گئی،کون کون ملنے پہنچ گیا؟تفصیلات منظر عام پر،حیرت انگیز صورتحال

datetime 31  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کی واضع اکثریت حاصل کرنے کے بعد ممکنہ وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ سفیروں کی ملاقات کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان میں تعینات متعدد سفیروں کی بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کی گئی۔ چین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات ، ایران کے سفیروں نے عمران خان کے ساتھ ملاقات کے دوران اپنے ملک کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہائی کروائی ۔ تفصیلات کے مطابق

پاکستان تحریک انصاف الیکشن 2018ء میں واضع برتر ی حاصل کرنے کے بعد مرکز اور صوبوں میں حکومت بنانے کیلئے سرگرم ہے ، ممکنہ طور پر پارٹی کے چیئرمین عمران خان پاکستان کے آئندہ وزیر اعظم بننے جارہے ہیں۔ عمران خان کے ممکنہ وزیر اعظم بننے کے پیش نظر مشرق وسطی کے ممالک نے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہائی کروائی گئی ہے۔ جمعہ 27 جولائی کو سعودی عرب کے سفیر نواف سعید الماکی نے بنی گالہ میں عمران خان کے ساتھ ملاقات کے دوران سعودی عرب کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہائی کروائی۔ انہوں نے خطے میں امن وامان اور پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات کے پیش نظر نئی حکومت کے ساتھ کام کرنے کے عزم کا اظہا رکیا۔اس کے علاوہ ایران کے سفیر مہدی ہنردوست نے بھی عمران خان کی رہائش گا ہ پر ان سے ملاقات کی ۔ جبکہ چین کے سفیر یاؤجنگ نے بھی دونوں ممالک کے ساتھ باہمی تعاون کو فروغ دینے کیلئے یقین دہانی کروائی ۔ جبکہ متحدہ عرب امارا ت کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلام الذابی نے بھی گزشتہ روز پاکستان کے متوقع وزیر اعظم سے انکی رہائش گاہ بنی گالہ میں ملاقات کی۔ جبکہ بھارت ، افغانستان ، مالدیب اور دیگر ممالک کے سربراہوں نے ٹیلی فون پر

عمران خان کو الیکشن میں واضع اکثریت حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی اور نئی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کی پیشکش کی۔واضع رہے کہ امریکہ ،برطانیہ ، روس اور یورپی ممالک کے کسی نمائندے نے عمران خان سے ابھی تک رابطہ نہیں کیا ۔ ان ممالک کی جانب سے جاری کردہ بیانات میں پاکستان میں بننے ولی نئی حکومت کے ساتھ تعاون کرنے کااعادہ کیا ہے۔۔ شمیم محمود۔۔۔۔ نامہ نگار



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…