اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) روپے کی قدر بڑھنے کا سلسلہ جاری ،انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ہی ڈالر کی قیمت میں 2 روپے کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق انٹر بینک میں دوران کاروبار 2 روپے کمی کے ساتھ ڈالرکی قیمت خرید 122روپے80 پیسے پر موجود ہے ۔
جبکہ قیمت فروخت123روپے کی سطح پر آگئی ہے ۔یاد ررہے کہ گزشتہ روز کاروباری ہفتہ کے پہلے ہی دن انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 5 روپے 36 پیسے کی بڑی کمی واقع ہوئی تھی۔جس کے باعث امید ہو چلی ہے کہ پاکستان کے غیر ملکی قرضوں میں 450 ارب کا بوجھ کم ہوگا۔