اسلام اباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا خواہش مند نہیں ہوں تاہم پارٹی قیادت کی جانب سے جو بھی ذمہ داریاں ملیں گی اس کو احسن طریقے سے نبھاؤں نگا ،سیاسی جماعتوں نے مولانا فضل الرحمن کی جانب سے اسمبلیوں کے بائیکاٹ کی تجویز مسترد کرکے جمہوریت کی حمایت کی ہے ،مرکز اور خیبر پختونخوا کے علاوہ پنجاب اور بلوچستان میں بھی اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر
حکومت بنائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا ۔انہوں نے کہاکہ میں پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا خواہش مند نہیں ہوں پارٹی کی جانب سے جو بھی ذمہ داریاں ملیں گی اسے پورا کرونگا انہوں نے کہاکہ انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے جمعیت علماء اسلام کی جانب سے اسمبلیوں کے بائیکاٹ کا مطالبہ بڑی سیاسی جماعتوں نے مسترد کر دیا ہے انہوں انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کو کامیابی سے ہمکنار کرکے پاکستان کے لوگوں نے بہت بڑا فیصلہ دیا ہے اور پارٹی کے چیرمین عمران خان کے ویژن کو قبول کیا ہے انہوں نے کہاکہ عالمی طاقتوں کی جانب سے بھی پاکستان کو تعاون کی یقین دہانیاں مل رہی ہیں اور سٹاک مارکیٹ میں بھی صورتحال بہتر ہوگئی ہے جبکہ روپے کی قدر میں بھی اضافہ ہوگیا ہے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی تقریر کو نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی سراہا گیا ہے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف مرکز اور خیبر پختونخوا کے علاوہ پنجاب اور بلوچستان میں بھی اپنے حلیف سیاسی جماعتوں کے ساتھ حکومت بنائے گی انہوں نے کہاکہ پنجاب میں حکومت سازی کیلئے آزاد اراکین اسمبلی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں جبکہ مسلم لیگ ق کے ساتھ بھی انتخابی سطح پر ایڈجسمنٹ کے بعد اب مذید بات چیت جاری ہے۔اعجاز خان