اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کی چودھری پرویزالٰہی کی وزارتِ اعلیٰ کے دوران کئے گئے کاموں کی تعریف ،ق لیگ کے وفد کا پرتپاک خیر مقدم، دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 30  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی کی قیادت میں وفد نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی۔ عمران خان نے وفد کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ خوشگوار ماحول میں بات چیت کے دوران چودھری شجاعت حسین نے عمران خان سے کہا کہ آج جو حالات بنے ہوئے ہیں

پاکستان کیلئے ہم چاہتے ہیں کہ آپ کو مکمل حمایت اور سپورٹ دی جائے۔ پاکستان مسلم لیگ کے وفد میں پارٹی کے سیکرٹری جنرل و نو منتخب رکن قومی اسمبلی طارق بشیر چیمہ، کامل علی آغا، مونس الٰہی، حافظ عمار یاسر اور سالک حسین بھی شامل تھے۔ عمران خان نے پنجاب میں چودھری پرویزالٰہی کی وزارتِ اعلیٰ کے دوران کئے گئے کاموں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے پنجاب کی صحیح خدمت کی، تعلیم و صحت کے شعبوں میں بہت کام کیا، رنگ روڈ بنا کر شہریوں کو قریب لائے جبکہ آپ کے بعد انہوں نے اس منصوبہ میں بھی بلاضرورت توسیع و ترمیم کی، آپ کی حکومت میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں موثر اور نتیجہ خیز اقدامات کیے گئے، عام اور غریب آدمی کو بھی سہولتیں دیں۔ عمران خان نے چودھری پرویزالٰہی کے لاہور میں انڈرگراؤنڈ ٹرین منصوبہ کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف نے آپ کے اِس ماس ٹرانزٹ کے میگا پراجیکٹ کا بھی حلیہ بگاڑ دیا اور اورنج ٹرین اور جنگلہ بس سے لاہور جیسے تاریخی شہر کا حسن برباد کر دیا۔ پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی کی قیادت میں وفد نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی۔ عمران خان نے وفد کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ خوشگوار ماحول میں بات چیت کے دوران چودھری شجاعت حسین نے عمران خان سے کہا کہ آج جو حالات بنے ہوئے ہیں پاکستان کیلئے ہم چاہتے ہیں کہ آپ کو مکمل حمایت اور سپورٹ دی جائے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…