منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

ڈالرکی بڑی قلابازی،115پر آگیا، غیر ملکی کرنسی کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے اربوں ڈوب گئے ، ڈیلرز نے غیر ملکی کرنسی خریدنا چھوڑ دی ،خبر رساں ادارے کے چونکادینے والے انکشافات

datetime 30  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی )عام انتخابات 2018کے نتائج کی روشنی میں تحریک انصاف کی طرف سے وفاق میں حکومت سازی کا عمل شروع کرنے کیساتھ ہی ڈالر کے پر کٹنا شروع ہوگئے ،خبر رساں ادارے آئی این پی کے مطابق غیر ملکی کرنسی کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے اربوں ڈوب گئے ،کرنسی ڈیلرز نے پیر کو غیر ملکی کرنسی خریدنی چھوڑ دی ،

ڈالر 131روپے تک جانے کے بعد اب 118 پر واپس آگیا ہے،بعض ڈیلر115روپے میں ڈالر خریدتے رہے،پاکستانی روپیہ تیزی سے مستحکم ہورہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پیر کو ڈالر کی قیمت اچانک گرنے کے باعث کرنسی ڈیلرز نے غیر ملکی کرنسی کی خریداری بند کردی ، جن لوگوں نے ڈالرز، پاؤنڈ اور یورو سمیت دیگر غیر ملکی کرنسیاں خرید رکھی تھیں وہ کرنسی ڈیلرز کے پاس مارے مارے پھرتے رہے ، لوگوں کے اربوں روپے ڈوب گئے ۔ جن ڈیلرز نے غیر ملکی کرنسی خریدی وہ بھی انتہائی کم ریٹس دیتے رہے ۔ڈالر کی 118روپے میں کی جاتی رہی تاہم بعض ڈیلرز نے ڈالر 115روپے میں خریدا۔اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی الیکشن میں کامیابی اور نئے متوقع وزیراعظم عمران خان کی 26جولائی کی تقریر سے ملک میں سیاسی بے یقینی کا خاتمہ ہوا جس سے نہ صرف پاکستانی کرنسی میں استحکام آرہا ہے بلکہ غیر ملکی سرمایہ کاری اور مقامی سرمایہ کار بھی اب کھل کر سرمایہ لگائیں گے اور کاروباری سرگرمیوں میں بھی تیزی آئے گی ۔ عام انتخابات 2018کے نتائج کی روشنی میں تحریک انصاف کی طرف سے وفاق میں حکومت سازی کا عمل شروع کرنے کیساتھ ہی ڈالر کے پر کٹنا شروع ہوگئے ،خبر رساں ادارے آئی این پی کے مطابق غیر ملکی کرنسی کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے اربوں ڈوب گئے ،کرنسی ڈیلرز نے پیر کو غیر ملکی کرنسی خریدنی چھوڑ دی ،ڈالر 131روپے تک جانے کے بعد اب 118 پر واپس آگیا ہے،

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…