جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ہم نے 32سال تک چوہدری نثار کا بوجھ اٹھایا ، اگر رانا ثناء اللہ نے نثار سے صوبائی اسمبلی کا ایک ووٹ مانگا ہے تو ۔۔۔! پرویز رشید نے چوہدری نثار کوکھری کھری سنادیں

datetime 30  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی )مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ ہم نے 32سال تک چوہدری نثار کا بوجھ اٹھایا ہے ، اگر رانا ثناء اللہ نے چوہدری نثار سے صوبائی اسمبلی کا ایک ووٹ مانگا ہے تو یہ چوہدری نثار پر قرضوں میں سے ایک قرض ہے جو انہوں نے (ن) لیگ کا ادا کرنا ہے ، 25سال لندن میں بیٹھنے والوں میں سے نہیں ہیں ، ہم بیٹیوں سمیت جیل جانے والوں میں سے ہیں،

جن کو دفن کرنا تھا پی ٹی آئی ان کی بیساکھیوں پر حکومت بنا رہی ہے۔پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ جن کو دفن کرنا تھا پی ٹی آئی ان کی بیساکھیوں پر حکومت بنا رہی ہے ، ایم کیو ایم دباؤ کا شکار ہے ، چوہدری نثار کو ہم نے شیر کے نشان پر 7سے8مرتبہ منتخب کروایا ہے اور 7سے8مرتبہ وزیر بنوایا ہے اس کا وہ اعتراف کرتے ہیں ، 32 سال تک ہم نے چوہدری نثار کا بوجھ اٹھایا ہے ، اگر رانا ثناء اللہ نے چوہدری نثار سے صوبائی اسمبلی کا ایک ووٹ مانگا ہے تو یہ چوہدری نثار پر قرضوں میں سے ایک قرض ہے جو انہوں نے (ن) لیگ کا ادا کرنا ہے ، ایک حلقے میں حمایت کوئی حسان نہیں ہوگا ، ہم 25سال لندن میں بیٹھنے والوں میں سے نہیں ہیں ، ہم بیٹیوں سمیت جیل جانے والوں میں سے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا کام جدوجہد کرنا ہے ، ہم نے 1999میں بھی ایسے حالات دیکھے ہیں ، شہباز شریف کی نوازشریف سے ملاقات ہوتی رہتی ہے ،پنجاب حکومت میں حکومت سازی کیلئے جو کچھ ہوسکا وہ کریں گے ۔ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ ہم نے 32سال تک چوہدری نثار کا بوجھ اٹھایا ہے ، اگر رانا ثناء اللہ نے چوہدری نثار سے صوبائی اسمبلی کا ایک ووٹ مانگا ہے تو یہ چوہدری نثار پر قرضوں میں سے ایک قرض ہے جو انہوں نے (ن) لیگ کا ادا کرنا ہے ، 25سال لندن میں بیٹھنے والوں میں سے نہیں ہیں ، ہم بیٹیوں سمیت جیل جانے والوں میں سے ہیں، جن کو دفن کرنا تھا پی ٹی آئی ان کی بیساکھیوں پر حکومت بنا رہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…