اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پی آئی اے کا خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،قومی ایئر لائن صرف گزشتہ 10 ماہ کے دوران اتنی بڑی رقم کھاجائے گی کسی نے سوچا تک نہ ہوگا، شرمناک انکشافات،مالی نتائج جاری

datetime 30  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)مالی بدعنوانیوں اور سنگین بدانتظامی کی شکار قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کا خسارہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاہے۔مالی نتائج کی رپورٹ کے مطابق قومی ایئر لائن کو گزشتہ 10 ماہ کے دوران 48 ارب 30 کروڑ روپے سے زائد کا خسارہ ہوا جب کہ پی آئی اے کو پچھلے سال کی بہ نسبت پونے 10 ارب روپے خسارے کا سامنا رہا۔رپورٹ میں نقصان کی 3 بڑی وجوہات بیان کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ 10 ماہ کے دوران روپے کی قدر 6 فیصد گرنے کے باعث پی آئی اے

کو نقصان ہوا اور اسی عرصے میں ایندھن کی قیمتیں 23 فیصد بڑھنے کی وجہ سے پی آئی اے کو نقصان اٹھانا پڑا جب کہ تیسری بڑی وجہ کم آمدنی کو قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 10 ماہ میں پی آئی اے کے ریوینیومیں صرف 5.4 فیصد اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کی شاہ خرچیاں اور غیر ضروری مالی لاگت سے پونے دو ارب روپے کا نقصان ہوا، اس کے علاوہ انتظامیہ کے دعووں کے برعکس آپریشن کی مد میں پی آئی اے کے نقصان کے تناسب میں 28 فیصد اضافہ ہوا۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…