اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پی ٹی آئی اب چوروں اور ڈاکوں کی بارات سے حکومت بنائے گی‘ بس تین ماہ پھر نئے پاکستان کے غبارے سے ہوا نکل جائیگی ن لیگی خاتون رہنما حنا پرویز بٹ نےکپتان پر سنگین الزامات عائد کر دئیے

datetime 29  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )مسلم لیگ(ن) کی سابق رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو ابھی حکومت ملی نہیں پولیس پر تشدد شروع کردیا ہے،ن لیگ ایس ایچ او پر تشدد کے واقعے کی شدید مذمت کرتی ہے،واقعے میں ملوث تمام افراد کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے ،عمران خان اور ان کے حواریو ی نے براہ راست شخصیات پر حملے شروع کر دیے ہیں پنجاب پولیس کے

ایک ایس ایچ او پر حملہ پوری پنجاب پولیس پر حملہ ہے،کیا ایسی جماعت ملک میں تبدیلی لانے کے قابل ہے جو قانون کے محافظوں پر کھولے عام تشدد کرتے ہیں ۔اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ نئے پاکستان کی تعمیر وہی پرانے اور کرپٹ مستریوں کے ساتھ ملکر ہو گی،عمران خان کو 22سال بعد اقتدارچور دروازہ ملا ہے،پی ٹی آئی اب چوروں اور ڈاکوں کی بارات سے حکومت بنائے گی،جن لوگوں کو پانچ سال تک عمران خان گالیاں نکلتے رہے انہی لوگوں کو پارٹی میں شامل کیا ،کیا نئے پاکستان کی تعمیر وہی پرانے اور کرپٹ مستریوں کے ساتھ ملکر ہو گی،ن لیگ کی قیادت کو قید کرکے عمران خان کو اقتدار پلیٹ میں رکھ کر دیا گیا ہے۔انہوں نے مزیدکہا عمران خان کو اب چاہیے کہ وہ بھارت اور امریکہ کے ساتھ تعلقات ہمیشہ کیلئے ختم کر دے کیونکہ ان دونوں ملکوں کے ساتھ نواز شریف نے تجارتی سطح پر تعلقات قائم کیے تھے،عمران کو نہ ہی بیرونی قرضے لینے چاہیے،تین ماہ بعد ہی نئے پاکستان کے غبارے سے ہوا نکل جائے گی،پاکستانیوں کو نئے پاکستان کے نام پر بیوقوف بنایا گیا ہے،جو شخص تین کروڑ کا صوبہ نہیں چلا سکا وہ پورا ملک کیسے چلائے گا۔عمران خان کو 22سال بعد اقتدارچور دروازہ ملا ہے،پی ٹی آئی اب چوروں اور ڈاکوں کی بارات سے حکومت بنائے گی،جن لوگوں کو پانچ سال تک عمران خان گالیاں نکلتے رہے انہی لوگوں کو پارٹی میں شامل کیا ،کیا نئے پاکستان کی تعمیر وہی پرانے اور کرپٹ مستریوں کے ساتھ ملکر ہو گی،ن لیگ کی قیادت کو قید کرکے عمران خان کو اقتدار پلیٹ میں رکھ کر دیا گیا ہے۔انہوں نے مزیدکہا عمران خان کو اب چاہیے کہ وہ بھارت اور امریکہ کے ساتھ تعلقات ہمیشہ کیلئے ختم کر دے کیونکہ ان دونوں ملکوں کے ساتھ نواز شریف نے تجارتی سطح پر تعلقات قائم کیے تھے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…