جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

ذہنی وجسمانی طور پر مفلوج بچے نے آنکھوں کے اشاروں سے کتاب لکھ ڈالی

datetime 29  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)12 سالہ مفلوج برطانوی بچے جوناتھن نے آنکھوں کے اشاروں سے کتاب لکھ ڈالی۔ میڈیارپورٹ کے مطابق جوناتھن بریان پیدائش سے ذہنی اور جسمانی طور پر فالج کا شکار ہیں جس کی وجہ سے یہ معصوم بول سکتا ہے اور نہ لکھ سکتا ہے تاہم ان کے والدین ان سے بات سمجھانے کیلئے اشاروں کا سہارا لیتے ہیں۔جوناتھن کے والدین نے جب ماہرین تعلیم سے مشورہ کیا تو سب نے جواب دیا۔

جوناتھن کو اسکول میں تعلیم حاصل کرنے میں سخت مشکل کا سامنا ہوگا اور کوئی انہیں پڑھنا لکھنا نہیں سکھا سکے گا۔جوناتھن کی والدہ شینٹل بریان نے دلبراشتہ ہونے کے بجائے ہمت باندھی اور اپنے بیٹے کو چند گھنٹوں کے لیے اسکول لے جانے لگیں تاکہ وہ پڑھنے اور لکھنے کے قابل ہوسکے۔9 برس کی عمر میں جوناتھن نے اسپیلنگ کرنا سیکھا اور ای ٹران فریم کی مدد سے کتاب بھی لکھ ڈالی۔ای ٹران فریم ایک خاص قسم کا شفاف پلاسٹک بورڈ ہوتا ہے جس میں حروف رنگین کوڈنگ سسٹم میں مبنی ہوتے ہیں ٗاس کے ذریعے گونگے اور ہاتھوں سے مفلوج افراد اشارہ کی مدد سے علیحدہ علیحدہ حروف کی نشاندہی کر کے بات چیت کرسکتے ہیں۔جوناتھن نے بھی اسی طریقہ کار سے بات چیت کرنا شروع کی اور آنکھوں کی مدد سے write can eye ‘ کتاب لکھ ڈالی۔ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ میں آواز ہوں ان کے لیے جن کی آواز نہیں ہے، میری کتاب پڑھ کر لوگ میری نظر سے دیکھ سکیں گے اور میرا خدا پر کتنا مضبوط بھروسہ ہے جان سکیں گے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…