بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پی ٹی آئی کی جانب سے ممتاز بھٹوکواہم حکومتی عہدہ دینے کی تیاریاں،عمران خان نے فوری طورپربنی گالا طلب کرلیا

datetime 28  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آ ئی این پی)سندھ کے بزرگ سیاسی رہنما ممتاز بھٹو کو پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں اہم ذمے داری سونپے جانے کاامکان ہے، ذرائع کے مطابق ماضی کے سندھ نیشنل فرنٹ اورپی ٹی آئی کے موجودہ رہنما ممتاز بھٹو سے مشاورت کے بعد عمران خان انھیں گورنرسندھ یا صدر مقررکرنے کا فیصلہ کریں گے،پی ٹی آئی سربراہ عمران خان نے ممتاز بھٹو کو فوری طور پر اسلام آباد طلب کرلیاہے،عمران خان کی جانب سے طلب کیے جانے پر ممتاز بھٹو نے جواب دیا ہے کہ وہ آئندہ 2سے 3روز میں اسلام آباد کا دورہ کریں گے۔واضح رہے کہ ذرائع سے یہ خبر

آئی تھی کہ گورنر سندھ محمد زبیرنے عہدہ چھوڑنے کا اصولی فیصلہ کرلیاہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے گورنر سندھ محمدزبیرکا ذاتی سامان گورنر ہاس سے ان کے نجی گھر منتقل کیاجارہاہے۔ یاد رہے محمد زبیر کو2017میں سعید الزماں صدیقیکے انتقال کے بعد گورنر سندھ مقررکیاگیاتھا۔ اس سے قبل محمد زبیر ن لیگ کی حکومت میں وفاقی وزیرنجکاری تھے۔یہ بھی یاد رہے کہ گورنر محمد زبیر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسدعمر کے بھائی ہیں تاہم انھیں نے پی ایم ایل ن کی وابستگی کیباعث مستعفی ہونے کا اصولی فیصلہ کرلیاہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…