اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عام انتخابات میں تحریک انصاف کو واضح برتری ملنے کے بعد ڈالر کی قیمت میں تنزلی جاری ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 پیسے مزید سستا ہو گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق مارکیٹ ذرائع کا کہناہے کہ مارکیٹ میں ڈالر بیچنے والے زیادہ اور خریدار کم ہیں۔
مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 127 روپے 50 پیسے ریکارڈ ہوئی جبکہ ڈالر کی خریداری 125روپے 50پیسے میں کررہے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈالر کی خریداری126روپے 50 پیسے میں ہو تی رہی تھی۔مارکیٹ ذرائع کا کہناہے کہ ڈالر کی قدر مزید کم ہونے کی توقعات ہیں۔