پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

سعودی پیانو نواز خاتون نے دلفریب دھنوں سے دل جیت لئے

datetime 25  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (شوبز ڈیسک) ریاض کے کنگ فہد کلچرل سینٹر میں منعقد ایک شو میں پیانو کے تار چھیڑ کر سعودی خاتون ایمان قستی نے حاضرین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی۔ اس ایونٹ کا افتتاح ایمان نے اپنے فن کے مظاہرے کے ساتھ کیا جب کہ ایونٹ کا اختتام سنگاپور سے تعلق رکھنے والی عالمی شہرت یافتہ وائلن نواز چلو چوا کی شرکت کے ساتھ ہوا۔ایمان قستی نے بتایا کہ انہوں نے شو

میں موسیقی کی پانچ مختلف دْھنیں پیش کیں اور سیکڑوں کی تعداد میں موجود حاضرین سے بھرپور داد حاصل کی۔ ایمان کا مزید کہنا ہے کہ سعودی کلچرل اتھارٹی نے میرے اندر اعتماد پیدا کرنے اور میرے شوق کو جلا بخشنے میں ایک بڑا کردار ادا کیا۔ میں نے پانچ برس کی عمر سے اپنی والدہ کے ہاتھوں پیانو بجانے کی تربیت حاصل کرنے کا سلسلہ شروع کیا۔ایمان کے مطابق وہ ابھی انگریزی ادب کے شعبے میں زیر تعلیم ہیں اور خود کو فن کی دنیا میں پیانو بجانے والی ماہر کے طور پر ثابت کرنے کی خواہش رکھتی ہیں۔ اس سلسلے میں وہ عالمی سطح پر اپنے فن کا مظاہرہ کرنا چاہتی ہیں۔ریاض میں ہونے والے مذکورہ شو کی جان دنیا کی کم عمر ترین وائلن نواز چولے چوا تھی جس کی عمر 11 برس سے زیادہ نہیں ہے۔ شْوا نے بہترین فن کا مظاہرہ کیا جس نے حاضرین کو کھڑے ہو کر داد دینے پر مجبور کر دیا۔شْوا کچھ عرصہ قبل جنیوا میں منعقد ہونے والے مینوہن عالمی مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کر چکی ہے۔ یہ مقابلہ 22 برس سے کم عمر افراد کے لیے ہوتا ہے جس میں دنیا بھر سے وائلن نواز شرکت کرتے ہیں۔سنگاپور کی اس بچّی نے مینوہن مقابلے کے تکنیکی سربراہ گورڈن بیک کے ساتھ مل کر اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ گورڈن نے اس دوران پیانو پر دھن بجائی۔ اس موقع پر دونوں افراد نے اپنے کمالِ فن سے حاضرین کو گرما دیا۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…