جمعرات‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2025 

فرحان سعید کی ووٹ کاسٹ نہ کرنے والے فنکاروں پر تنقید

datetime 25  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی گلوکار و اداکار فرحان سعید نے انتخابات 2018 سے قبل دوسرے ممالک جانے والی اہم شخصیات اور عام عوام کو تنقید کا نشانہ بنایا۔فرحان سعید نے ٹوئٹر پر اپنی ٹویٹ کے ذریعے کہا کہ لوگ اس طرح ملک کے مستقبل کو مذاق نہ سمجھیں۔گلوکار کا کہنا تھا کہ ’میری انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اور جو بھی لوگ اس اہم ترین وقت میں پاکستان سے باہر جارہے ہیں، یہ بہت دکھ کی بات ہے، آپ سے درخواست ہے کہ

ہمارے ملک کے مستقبل کو مذاق نہ سمجھیں۔فرحان سعید نے اپنی ٹویٹ میں تو کسی کا نام نہیں لیا، تاہم ایسا محسوس ہورہا ہے کہ وہ ہم ایوارڈز میں شرکت کے لیے ٹورنٹو جانے والے اسٹارز پر تنقید کررہے ہیں۔یاد رہے کہ فرحان سعید سوشل میڈیا پر پاکستان تحریک انصاف کو سپورٹ کرتے نظر آرہے ہیں، جنہوں نے پی ٹی آئی کی انتخابی مہم کا ترانہ بھی گایا۔خیال رہے کہ 28 جولائی کو ہم ایوارڈز ٹورنٹو میں منعقد ہونے جارہے ہیں جس کی تیاری کے لیے بہت سے پاکستانی اداکار وہاں روانہ ہوچکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…