کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایک پولنگ سٹیشن پر دہشت گردوں کا راکٹوں سے حملہ، 3 سکیورٹی اہلکاروں سمیت چار افراد شہید ہو گئے، یہ حملہ کوئٹہ کے دور دراز علاقے میں واقع پولنگ سٹیشن پر کیا گیا، کیے گئے اس راکٹ حملے میں تین سکیورٹی اہلکاروں سمیت چار افراد شہید ہو گئے جبکہ بارہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ریسکیو عملہ نے زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے
ہسپتال منتقل کر دیا ہے، حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا۔ پاکستان میں عام انتخابات 25 جولائی کو ہونے جا رہے ہیں جس میں تمام پاکستانی اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے، عام انتخابات میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے کوئٹہ میں 640 پولنگ سٹیشنوں کے لیے پولیس، اے ٹی ایف اور بی سی کے 6325 اہلکار تعینات ہوں گے۔