منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

چین بھی پاکستان کے انتخابات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے ٗ ہم اقتدار میں آنے کے بعد سی پیک منصوبے کے ساتھ کیا کریں گے؟ عمران خان نے اپنی پالیسی کا اعلان کردیا

datetime 24  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سی پیک کی وجہ سے چین بھی انتخابات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے ٗ ہم منصوبے کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔ چینی میڈیا کو دیئے انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ (آج) بدھ کو ملک بھر میں عام انتخابات ہو رہے ہیں اور سی پیک جیسے بڑے منصوبے کا روحِ رواں ہونے کی وجہ سے چین بھی انتخابات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

عمران خان نے سی پیک کے متعلق انتہائی اہم اعلان کر تے ہوئے کہا کہ ہم سی پیک کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔چین اور پاکستان کے عوام کی مشترکہ کاوشوں سے یہ منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچ رہا ہے اور اس سے گزشتہ چند سالوں میں پاکستان کے کئی حصوں میں بہت تعمیر و ترقی ہوئی ہے۔ پاکستانی معاشرے کے تمام طبقات نے سی پیک کی بھرپور حمایت کی ہے اور مستقبل میں بھی کرتے رہیں گے۔عمران خان نے کہا کہ پاک اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان میں تعمیر و ترقی کے علاوہ نوکریوں کے وسیع مواقع بھی میسر آ رہے ہیں۔ لوگوں کی بڑی تعداد سی پیک کے تحت کئی منصوبوں کی تعمیر اور ان کے آپریشن میں براہ راست حصہ لے رہی ہے اور روزگار حاصل کر رہی ہے۔مجھے یقین ہے کہ اس منصوبے کی اوسط اور طویل مدتی تعمیر کی سختی سے ضمانت دی جائے گی اور اس کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا۔ واضح رہے کہ پلاننگ کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق سی پیک کے تحت تعمیر ہونے والے ابتدائی منصوبوں میں 38ہزار لوگوں کو نوکریاں ملی ہیں جن میں سے 75فیصد پاکستانی ہیں۔ توقع کی جا رہی ہے کہ آئندہ پانچ برس میں اس منصوبے میں 5لاکھ پاکستانیوں کو نوکریاں ملیں گی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…