منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

عام انتخابات کے بعد نئی حکومت کے ساتھ ملکر یہ کام کریں گے، چین کا جذبہ خیر سگالی، متوقع نئی حکومت کیلئے اہم ترین پیغام جاری کردیا

datetime 24  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (آئی این پی) چین پاکستان کی عام ا نتخابات کے نتیجے میں بننے والی نئی ممکنہ حکومت کے ساتھ مل کر کام کو تیار ہے ، چین پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ دوستانہ تعاون اسی گرمجوشی کیساتھ رکھے گا ۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان کینگ شوانک نے گزشتہ روز اپنی معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ

چین پاکستان کی نئی حکومت کیساتھ ویسی ہی گرمجوشی سے دوستانہ وبرادرانہ تعاون استوار اورشراکت داری جاری رکھے گا ۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستانی حکومت کیساتھ باہمی سیاسی اعتماد، مختلف شعبہ جات میں گہرا عملی تعاون اور دونوں ممالک مابین گہرے روابط استوار کریں گے ۔چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے سربراہان مابین معاہدہ ہے جو دو ممالک کے گہرے روابط اور دیرپا ترقی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت چین پاکستان سدا بہار تعلقات رکھتے ہیں ان میں مزید گہرائی لائی جائیگی۔چین پاکستان کیساتھ گہری مضبوط ترقی کا اعادہ کرتا ہے اور چین اور پاکستان مل کر ترقی اور خوشحالی کے مشترکہ اہداف حاصل کریں گے ۔ترجمان چینی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ سی پیک کی تعمیر وترقی کے نتائج پاکستان کی بہتری اور پاکستان کے عوام معیار زندگی کو بلند کریں گے اور اسے پاکستانی عوام اور حکومت کی بھرپور حمایت حاصل ہے ،ہمیں یقین ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ اپنے ترقی کے اہداف حاصل کرے گا اور چین پاکستان کسی بھی دوسرے عنصر کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے ۔ چین پاکستان کی عام ا نتخابات کے نتیجے میں بننے والی نئی ممکنہ حکومت کے ساتھ مل کر کام کو تیار ہے ، چین پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ دوستانہ تعاون اسی گرمجوشی کیساتھ رکھے گا ۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان کینگ شوانک نے گزشتہ روز اپنی معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ چین پاکستان کی نئی حکومت کیساتھ ویسی ہی گرمجوشی سے دوستانہ وبرادرانہ تعاون استوار اورشراکت داری جاری رکھے گا ۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…