شانگلہ (نیوز ڈیسک) عام انتخابات سے قبل ہی دھاندلی کا ایک بڑا منصوبہ پکڑا گیا ہے، شانگلہ پولیس نے ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء کی گاڑی سے جعلی بیلٹ پیپرز برآمد کرکے تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ برآمد شدہ بیلٹ پیپرز مبینہ طور پر انتخابات میں دھاندلی کے لیے استعمال ہونے
تھے لیکن سکیورٹی اداروں نے اطلاع ملتے ہی بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کی دھاندلی کی کوشش ناکام بنا دی ہے، گرفتار کیے گئے تین افراد میں سے ایک شخص پاکستان پوسٹ آفس کا ملازم ہے۔ یہ بیلٹ پیپرز کس امیدوار نے بھیجے اور کون سے پولنگ سٹیشن پر انہیں استعمال میں لایا جانا تھا اس سلسلے میں پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔