منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

پولنگ شروع ہونے سے پہلے پاک فوج کا اہم اعلان

datetime 24  جولائی  2018 |

راولپنڈی(سی پی پی) پاک فوج نے الیکشن ڈیوٹی کیلئے فوجی جوانوں کی تعیناتی کا عمل مکمل کر لیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ماحول پرامن رکھنے کیلئے پولیس اور انتظامیہ سے رابطے میں ہیں۔آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی درخواست پر فوج کی تعیناتی کا مقصد محفوظ ماحول میں صاف، شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد یقینی بنانا ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق فوج اپنے فرائض الیکشن کمیشن کے متعین کردہ ضابطہ اخلاق اور مینڈیٹ میں رہتے ہوئے سرانجام دے گی۔ادھر سکیورٹی خدشات کی وجہ سے پاک افغان بارڈر سیل کر دیا گیا۔ سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ آج سے پاک افغان بارڈر کو ہر قسم کی آمدورفت اور تجارت کے لئے بند کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی سرگرمیاں اور آمدورفت بھی بند ہوگئی۔ پاک افغان بارڈر پر صرف مریضوں اور پاسپورٹ ویزا رکھنے والے پیدل افراد کو سرحد پار آنے جانے کی اجازت دی جا رہی ہے، سکیورٹی فورسز نے سرحد پر گشت بھی بڑھا دیا ہے۔کابل میں پاکستان کے سفارتخانے نے بھی اعلان کیا ہے کہ 24 اور 25 جوالائی کو بلوچستان میں چمن اور کرم ایجنسی میں خرلاچی سرحدی راستے ملک میں عام انتخابات کی وجہ سے بند ہونگے تاہم طورخم کا راستہ معمول کے مطابق کھلا رہے گا۔ سکیورٹی خدشات کی وجہ سے چمن شہر سمیت بلوچستان کے کئی اضلاع میں تھری جی اور فورجی انٹرنیٹ سروس بھی بند کر دی گئی ہے جو31 جولائی تک بند رہیگی۔



کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…