جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

’ووٹ دو، ڈسکاؤنٹ لو‘بس کائونٹر پر جا کر اپنا سیاہی والا انگوٹھا دکھائیں معروف کمپنیوں، فوڈ چینز اور برانڈز نے 25جولائی کو ووٹ ڈالنے والے پاکستانی شہریوں کیلئے خصوصی آفرزکا اعلان کر دیا،جانئے یہ آفرز کس نے دی ہیں؟

datetime 24  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن 2018کے سلسلے میں پولنگ میں 20گھنٹے سے بھی کم وقت رہ گیا ہے اور ایسے میں معروف کمپنیوں اور برانڈز نے ووٹ ڈالنے والوں کو ایسی زبردست آفر کر دی ہے کہ جان کر آپ کہیں گے کہ کل کیوں آج ہی پولنگ کیوں نہیں ہو رہی ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے معروف کمپنیوں ، برانڈز اور فوڈ چینز نے کل پولنگ ڈے کے

موقع پر ووٹ ڈالنے والے پاکستانی شہریوں کیلئے زبردست آفرز پیکجز کا اعلان کر دیا ہے۔ آن لائن ٹیکسی کریم نے 25جولائی کو خصوصی رعایت کا اعلان کیا ہے اور ووٹ ڈالنے کیلئے جانیوالے اور ووٹ ڈالنے والوں کو خصوصی ڈسکائونٹ دیا جائے گا۔ آن لائن ٹیکسی سروس کریم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ الیکشن 2018 صرف ایک دن کی دوری پر ہے اور چونکہ ووٹ ڈالنا ایک قومی فریضہ ہے، لہذا کل گھر سے ضرور نکلیے اور اپنا ووٹ ذمہ داری کے ساتھ دیجیئے۔لیکن اگر ووٹ ڈالنے جانے کے لیے آپ کو سواری کے حوالے سے دشواری کا سامنا ہے تو پریشان نہ ہوں کیونکہ آن لائن ٹیکسی سروس ‘کریم نے 25 جولائی کو خصوصی رعایت کا اعلان کیا ہے، یعنی کل جب ووٹرز پولنگ اسٹیشن کے لیے نکلیں گے تو کریم کی جانب سے انہیں مفت رائڈ فراہم کی جا رہی ہے۔اس مقصد کے لیے کریم نے رضاکارانہ طور پر اپنی خدمات فراہم کرنے کے لیے ڈرائیورز سے درخواستیں بھی طلب کرلی ہیں، جو ووٹرز کو پولنگ اسٹیشن تک لانے اور واپس لے جانے کا کام سرانجام دیں گے۔یعنی ’جمہوریت‘ کو کریم کے ساتھ چلایئے!اسی طرح مختلف برانڈز اور ریسٹورنٹس کی جانب سے بھی ووٹرز کے لیے خصوصی ڈسکاؤنٹ فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔اس ڈسکاؤنٹ کو استعمال کرنے کے لیے ضروری ہے کہ پہلے سوچ سمجھ کر ذمہ داری کے ساتھ ووٹ ڈالیں اور پھر انگھوٹے

پر لگا سیاہی کا نشان دکھا کر ڈسکاؤنٹ حاصل کریں۔کپڑوں کی مشہور برانڈ گُل احمد نے بھی الیکشن کے بڑے دن پر 50 فیصد کے ڈسکاؤنٹ کا اعلان کیا ہے، جن کا کہنا ہے، ’کوئی بھی ووٹ ضائع نہیں ہوگا، آپ صرف ووٹر نہیں بلکہ مستقبل کو تعمیر کرنے والے امیدوار ہیں تو ووٹ دینے کے بعد اپنے انگوٹھے کا نشان دکھائیے اور شاپنگ کیجیے‘۔ معروف برانڈ ثناء سفیناز نے بھی الیکشن کے

دن پر خصوصی تحفہ دینے کا اعلان کیا ہے اور لکھا کہ ‘اپنی آواز کی اہمیت جانیے اور پاکستان میں تبدیلی لائیے جسے آپ دیکھنا چاہتے ہیں‘۔اگر ووٹرز، ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد انگوٹھے کا نشان دکھائیں گے تو وہ ثنا سفیناز برانڈ کی جانب سے 5 ہزار کی شاپنگ پر 1800 کا تحفہ حاصل کرسکتے ہیں اور یہ آفر تمام آؤٹ لیٹس پر دستیاب ہوگی۔ووٹرز جب ووٹ ڈالنے کے بعد مطمئن ہوجائیں

تو وہ کسی بھی ایکسپریسو کیفے جاسکتے ہیں اور انگوٹھے پر لگا سیاہی کا نشان دکھا کر مفت کافی انجوائے کرسکتے ہیں۔ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد تمام ووٹرز کو خوشی تو ضرور ہوگی ایسے میں منہ میٹھا کرنے سے مزہ دوبالا ہوجائے گا، لہذا ووٹ ڈالنے کے بعد فوراً ’ڈیل فرایو‘ کا رخ کیا جاسکتا ہے کیونکہ 25 جولائی کو ووٹر اپنے انگوٹھے پر لگی سیاہی کا نشان دکھا کر ’ڈیل فرایو‘

سے مفت بیکری آئٹم لے سکتے ہیں، لیکن واضح رہے کہ یہ آفر صرف مخصوص آؤٹ لیٹس پر دستیاب ہوگی۔ڈیل فرایو کا پیغام ہے، ’ووٹ ڈالیے تبدیلی کے لیے اور بہتر پاکستان کے لیے‘۔ووٹ ڈالنے کے بعد گھر والوں یا دوستوں کے ساتھ ’کبابستان‘ ریسٹورنٹ جاکر 15 فیصد ڈسکاؤنٹ حاصل کرکے مزے سے کھانا بھی کھایا جاسکتا ہے۔جب آپ 25 جولائی کو ووٹ ڈال کر اپنا فریضہ پورا کرلیں

تو ہلکی پھلکی بھوک میں برگر ’لیب‘ کا رخ کیا جا سکتا ہے اور انگھوٹے پر ووٹ کا نشان دکھا کر فرنچ فرائز کی آفر حاصل کی جاسکتی ہے۔ ایسے ہی فرائز کی آفر کل ’برگر ان لا‘ پر بھی موجود ہوگی یعنی ’ووٹ دو فرائز لو‘۔اور اگر 25 جولائی کو ووٹ دینے کے بعد فریش محسوس کرنا چاہیں تو ’ڈائیلاگ‘ جا کر فریش منٹ لیمونیڈ بالکل مفت پیا جاسکتا ہے۔ تو پھر دیر کس بات کی ہے؟ تیاری پکڑ لیں، ووٹ دیں اور ڈسکاؤنٹ لیں!

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…