جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

لاہور میں تحریک انصاف کی امیدوار یاسمین راشد کے حلقے میں نالے سے شناختی کارڈز سے بھرے 3تھیلے برآمد

datetime 24  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کے حلقہ این اے 125 کے علاقے شفیق آباد میں نالے سے سینکڑوں شناختی کارڈ برآمد۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کے حلقہ این اے 125 کے علاقے شفیق آباد کی یونین کونسل 50 میں گندے نالے سے سینکڑوں قومی شناختی کارڈ برآمد کیے گئے ہیں جو تین تھیلوں میں بند کرکے نالے میں ڈالے گئے تھے۔

پولیس کاکہنا ہےکہ شناختی کارڈ بند روڈ نالے سے برآمد ہوئے ہیں جنہیں تحویل میں لے لیا گیا ہے اور اس حوالے سے تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔دوسری جانب این اے 125 سے تحریک انصاف کی امیدوار  یاسمین راشد نے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ دیکھنا ہوگا کہ کیا شناختی کارڈ متعلقہ علاقے کے رہائشیوں کے ہیں اور اس میں دھاندلی کی کوشش تو نہیں کی گئی۔ادھرسندھ کے علاقیعمر کوٹ میں کل 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں ایک جیپ میں چھپائے گئے جعلی بیلٹ پیپرز برآمد ہوئے ہیں، جبکہ پولیس نے 5 ملزمان کو بھی گرفتار کیا ہے۔پولیس کے مطابق بیلٹ پیپرز حلقہ پی ایس 52 کے گاوں بوڑھہ باھ لے جانیکی کوشش کی جارہی تھی۔عمر کوٹ کے علاقے پاکستان چوک کے قریب جیپ کو روک کر اس کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے جعلی بیلٹ پیپرز برآمد ہوئے۔پولیس نے جعلی بیلٹ پیپر لے جانے والے 5ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کا تعلق گاوں بوڑھہ باھ سے ہے۔پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ گرفتار پانچوں ملزمان میں انور سومرو، حاکم، اقبال، کھنگھار اور نواب شامل ہیں جن سے تفتیش کی جا رہی ہے۔یاد رہے کہ الیکشن کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ،پاکستانی عوام کل اپنے نمائندوں کا چنائو کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…