اسلام آباد(آئی این پی)سیکرٹری جنر ل فافن سرور باری نے کہا ہے کہ 90فیصد لوگ کہہ رہے ہیں کہ ہمیں الیکشن میں حصہ لینے کے یکساں مواقع مل رہے ہیں جبکہ 10فیصد لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کیلئے انتخابات میں حصہ لینے کے یکساں مواقع میسر نہیں ہیں ،
پارٹیاں بدلنا پاکستان کی سیاسی روایت رہی ہے ، زمینی حقائق خلائی مخلوف کے بیانیے سے متضاد ہیں ۔ پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری فافن سرور باری نے کہا کہ ہم نے پاکستان مسلم لیگ (ن) ،پاکستان پیپلزپارٹی ،پاکستان تحریک انصاف ، متحدہ مجلس عمل ، عوامی نیشنل پارٹی سمیت تمام پارٹیوں کے امیدواروں کے انٹرویوز کئے جس کے بعد ہم نے نتیجہ نکالا کہ 90فیصد امیدواروں کا مؤقف ہے کہ ہمیں الیکشن میں حصہ لینے کے یکساں مواقع مل رہے ہیں جبکہ 10فیصد امیدواروں کا کہنا ہے کہ انہیں انتخاب میں حصہ لینے کے یکساں مواقع نہیں مل رہے ، زمینی حقائق خلائی مخلوق کے بیانیے سے متضاد ہیں ، 90فیصد امیدوار ہی بات تسلیم کر رہے ہیں کہ ان کی انتخابی مہم ،جلسے اور جلوسوں میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جا رہی جبکہ 10فیصد امیدواروں کے جلسے ،جلوسوں اور انتخابی مہم میں رکاوٹ ڈالی جا رہی ہے ۔ )