اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پولنگ ایجنٹس نایاب، نجی کمپنیاں کرائے کے پولنگ ایجنٹس فراہم کرنے کی آفر سامنے لے آئیں۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں عام انتخابات کے حوالے سے سرگرمیاں عروج پر پہنچ چکی ہیں اور 25جولائی کو عام انتخابات کے سلسلے میں انتخابی شیڈول کے مطابق پولنگ ڈے ہے ۔ اس حوالے سے سیاسی جماعتوں تجربہ کار اور پڑھے لکھے پولنگ ایجنٹس کیلئے بھی سرگرداں ہیں اور سیاسی جماعتوں کی اس مشکل کو اب نجی کمپنیوں نے آسان کر دیا ہے اور کرائے کے
پولنگ ایجنٹس کی دستیابی کی آفر پیش کر دی گئی ہے۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق نجی کمپنیوں کی جانب سے دی گئی آفر کے مطابق سیاسی جماعتیں اور انتخابی امیدوار تجربہ کار اور پڑھے لکھے مرد پولنگ ایجنٹس 2ہزار روپے میں اور 5ہزار میں خاتون پولنگ ایجنٹ کی خدمات حاصل کر سکتی ہیں۔ پولنگ ایجنٹس کوکھانااورٹرانسپورٹ کی فراہمی پارٹی کی ذمہ داری ہوگی۔ کرائے کے پولنگ ایجنٹس حاصل کرنیوالی جماعتوں میں ایم کیو ایم، تحریک انصاف، پیپلزپارٹی، ن لیگ شامل ہیں۔