بگوٹا(مانیٹرنگ ڈیسک)کولمبیا کے امریکی چیمبر آف کامرس کی چیئرمین اور کولمبیا کی سابق وزیر تجارت ماریہ کلاوْدیا لاکونچر نے گزشتہ دنوں میکسیکو کیذرائع ابلاغ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ تجارتی جنگ میں صرف مختلف درجے کی شکست ہو گی۔ تجارتی جنگ کی وجہ سے عالمی تجارتی شاخوں سے تعلق رکھنے والے ہر ایک
ملک کے اقتصادی اضافے میں کمی آنے کے ساتھ ساتھ بیرونی تجارت کمزور ہونے کا بھی خدشہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کی جانب سے شروع کی جانیوالی چین ۔امریکہ تجارتی جنگ کے لاطینی امریکہ کے لئے منفی اثرات مرتب ہونگے،تاہم اس کے ساتھ ساتھ پیسفک الائنس جیسی علاقائی تنظیموں کے لئے مواقع لائے جاسکیں گے۔