جمعرات‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2026 

طیفا ان ٹربل عید کے بغیر سب سے زیادہ پیسے کمانے والی فلم بن گئی

datetime 22  جولائی  2018 |

لاہور (شوبز ڈیسک)لولی وڈ فلم ‘طیفا ان ٹربل’ جسے 20 جولائی کو پاکستان اور روس سمیت مجموعی طور پر دنیا بھر کے 20 سے زائد ممالک میں ریلیز کیا گیا تھا، اس نے پہلی ہی دن ملک میں ریکارڈ کمائی کرلی۔ایک طرف تو پاکستان کے مختلف شہروں کے سینما گھروں کے باہر فلم کے مرکزی اداکار علی ظفر کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں اور کئی لوگوں نے فلم کے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔

دوسری جانب فلم کی ٹیم نے دعویٰ کیا ہے کہ طیفا ان ٹربل نے پہلے ہی دن ریکارڈ کمائی کرلی۔طیفا ان ٹربل کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر دعویٰ کیا گیا کہ فلم نے ریلیز کے پہلے ہی دن ملک بھر سے 2 کروڑ 25 لاکھ روپے بٹور لیے۔ساتھ ہی بتایا گیا کہ فلم نے ریکارڈ کمائی ایک ایسے وقت میں کی ہے، جب ملک بھر میں عام انتخابات کا سماں ہے اور عید کا موقع بھی نہیں۔ساتھ ہی دعویٰ کیا گیا کہ طیفا ان ٹربل وہ پہلی پاکستانی فلم ہے، جس نے اب تک عید اور چھٹی کے دنوں کے بغیر ہی پہلے دن اتنی ریکارڈ کمائی کی ہے۔دوسری جانب علی ظفر نے بھی فلم کی ریکارڈ کمائی کے حوالے سے ٹوئیٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ فلم نے ریکارڈ کمائی کرلی۔علی ظفر اور مایا علی خان کی اس فلم میں جاوید شیخ اور فیصل قریشی بھی اہم کردار میں نظر آئے ہیں۔فلم میں علی ظفر ایک ایسے ڈاکو بنے ہیں، جو مایا علی کو اغوا کرنے کا منصوبہ بناتے ہیں، تاہم بعد ازاں ان دونوں میں پیار ہوجاتا ہے۔پیار، اغوا، دھوکے اور مجبوریوں کے گرد گھومتی اس فلم نے ریلیز سے پہلے ہی کئی ریکارڈز اپنے نام کیے تھے۔یہ علی ظفر اور مایا علی کی پہلی پاکستانی فلم ہے، اس سے قبل علی ظفر متعدد بولی وڈ فلموں میں نظر آ چکے ہیں۔فلم میں علی ظفر کی وجہ سے ملک کے مختلف شہروں میں اداکار کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔مظاہرین کے مطابق علی ظفر نے ساتھی گلوکارہ میشا شفیع کو جنسی طور پر ہراساں کیا، اس لیے اس کی فلم کا بائیکاٹ کیا جانا چاہیے، تاہم کئی لوگ فلم کو دیکھنے کے لیے بھی پہنچ رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…