جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

نیا وزیراعلیٰ پنجاب کون ہوگا؟ چوہدری نثار فیورٹ بن گئے ،سابق وزیر داخلہ کی تحریک انصاف سمیت کون کون حمایت کرے گا؟نیا وزیراعظم کون ہوگا؟حیرت انگیز انکشافات

datetime 21  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)نیا وزیراعلیٰ پنجاب کون ہوگا؟ چوہدری نثار فیورٹ بن گئے ،سابق وزیر داخلہ کی تحریک انصاف سمیت کون کون حمایت کرے گا؟حیرت انگیز انکشافات، تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کے نتائج کے بارے میں طرح طرح کی پیش گوئیاں جاری ہیں اور اب نئے وزیراعلیٰ پنجاب کے بارے میں سیاسی تجزیہ نگاروں نے حیرت انگیز پیش گوئی کردی ہے،

تازہ ترین صورتحال کے مطابق پنجاب کے سیاسی منظر نامے پر چوہدری نثار کا ستارہ عروج پر نظر آرہاہے ،چوہدری نثار اب وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے لئے فیورٹ بن گئے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کو ممکنہ طورپر تحریک انصاف اور ن لیگ سمیت آزاد امیدواروں کی بڑی حمایت مل سکتی ہے اور عام انتخابات 2018ءکے بعد چوہدری نثار کا وزیر اعلیٰ پنجاب بننا کافی حد تک ممکن نظر آرہاہے ، عام انتخابات سے پہلے ہی تحریک انصاف اور ن لیگ نے پنجاب اور مرکز میں حکومت بنانے کے لئے سرتوڑ کوششیں شروع کردی ہیں ، تازہ ترین سرویز کے مطابق وزیراعظم کے عہدے کے لئے عمران خان اس بار انتہائی مضبوط پوزیشن میں ہیں اور ان کے وزیراعظم بننے کے امکانات بہت زیادہ ہوچکے ہیں جبکہ خیبرپختونخوا میں ایک بارپھر تحریک انصاف کی حکومت متوقع ہے ،پنجاب میں سیاسی جماعتوں کو سخت مقابلے کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ملی جلی صورتحال کے پیش نظر چوہدری نثار کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کی پیش گوئی کی جارہی ہے ، شہبازشریف کے مرکزی سیاست میں شامل ہونے کے بعد پنجاب میں ن لیگ کی سیاست کو کافی حد تک دھچکا پہنچا ہے اور فی الحال پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے ن لیگ کی جانب سے کوئی حتمی امیدوار سامنے نہیں ،ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ چوہدری نثار پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے بدلے تحریک انصاف کو مرکز میں وزیراعظم کے امیدوار کیلئے عمران خان کی حمایت کی پیش کش کریںگے ۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…