جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

مخالفین کے پراپیگنڈہ سے گھبرانے والی نہیں، ہمیشہ میرٹ پر کام کیا، سعیدہ امتیاز

datetime 20  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ وماڈل سعیدہ امتیاز نے کہا ہے کہ مخالفین کے پراپیگنڈہ سے گھبرانے والی نہیں، میرٹ پر کام کیا ہے اورآئندہ بھی جو کام کروں گی وہ میرٹ پر ہوگا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعیدہ امتیاز نے کہا کہ میری فلم ’وجود‘کو عیدالفطر پر زبردست پذیرائی ملی لیکن کچھ مخالفین نے اس حوالے سے منفی پراپیگنڈہ کیا جس کو عوام نے قبول کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔

خاص طور پر سوشل میڈیا پر میرے پرستاروں کی بڑی تعداد موجود ہے، جنہوں نے اس حوالے سے سامنے آنے والی خبروں کو جھوٹا اور من گھڑت قرار دیا ہے۔سعیدہ امتیاز نے کہا کہ ایک فنکارہ کی حیثیت سے مجھے جوکام ٹھیک لگتا ہے، میں کرتی ہوں۔ پھر چاہے وہ فلم ہو یا پھر ٹی وی کمرشل یا فوٹوشوٹس۔ مجھے ٹی وی سیریلز میں بہت سے اہم کرداروں میں کام کرنے کی پیشکش ہوتی رہتی ہے لیکن میں نے اپنی زندگی کے کچھ اصول قائم کر رکھے ہیں اور اس کے مطابق ہی میں کام کرتی ہوں لیکن شوبز سے تعلق رکھنے والا ایک’گروپ‘ میری کامیابی اور کام کرنے کے انداز سے جیلس ہے اور اسی لیے وہ جان بوجھ کر جھوٹی اور بے بنیاد خبریں اور افواہیں پھیلاتے رہتے ہیں، جس سے مجھے تو کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن میرے چاہنے والے غصے میں آجاتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں سعیدہ امتیاز نے کہا کہ ابھی تو پاکستان میں جدید سینما کی شروعات ہے۔ ایسے میں ہم سب کو مل کر اس کی بہتری اور ترقی کیلیے کام کرنا چاہیے۔ یہ وہ وقت نہیں جب ہم ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کیلیے منفی پراپیگنڈہ کریں ۔ میں سمجھتی ہوں کہ اس وقت ہمیں پاکستانی فلم کو سپورٹ کرنا چاہیے۔ اس سلسلہ میں سینما انڈسٹری اور میڈیا کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر آج ہم نے ایسا نہ کیا تو پھر آنے والے دنوں میں یہاں صرف غیرملکی فلمیں ہی نمائش کیلیے پیش کی جائیں گی جوکہ درست عمل نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…