ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

بلاول کا میثاق جمہوریت کا اشارہ ،بھنور میں گھری(ن) لیگ نے رضامندی ظاہرکردی،حیرت انگیز پیش رفت

datetime 18  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی میثاق جمہوریت کی تجویز پربھنور میں گھری(ن) لیگ نے’’لبیک‘‘ کہہ دیا۔ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان و سابق وزیرمملکت اطلاعات ونشریات کا کہنا ہے کہ جمہوری استحکام کیلئے ہر طرح کے ڈائیلاگ پر تیار ہیں، ہمارا مقصد شفاف الیکشن یقینی بنانا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نئے میثاقِ جمہوریت کا اشارہ د یا اور کہا کہ

میثاق جمہوریت کیلئے وسیع تر اتفاق رائے ناگزیر ہے، قومی مفاد میں تمام پارلیمانی جماعتوں کے درمیان مکالمہ ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ صرف پی پی اور ن لیگ کا مسئلہ نہیں بلکہ سب کا ہے۔ بلاول بھٹو کے بیان پر ن لیگ کا فوری جواب بھی آ گیا اور ان کی تجویز کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جمہوری استحکام کیلئے ہر طرح کے ڈائیلاگ پر تیار ہیں، ہمارا مقصد شفاف الیکشن یقینی بنانا ہے۔ مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا تھا کہ چاہتے ہیں الیکشن کی شفافیت پر سوال نہ اٹھے۔یاد رہے کہ میثاق جمہوریت ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان پاکستان میں جمہوریت کی بحالی کیلئے ہونا والا معاہدہ تھا جس پر 14 مئی 2006 کو لندن میں دستخط کیے گئے تھے۔ آٹھ صفحات پر مشتمل اس معاہدے میں سابق صدر پرویز مشرف کی حکومت کی جانب سے متعارف کرائی گئی آئینی ترامیم کے بارے میں دونوں جماعتوں کے مشترکہ نکتہ نظر کو بیان کیا گیا۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی میثاق جمہوریت کی تجویز پربھنور میں گھری(ن) لیگ نے’’لبیک‘‘ کہہ دیا۔ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان و سابق وزیرمملکت اطلاعات ونشریات کا کہنا ہے کہ جمہوری استحکام کیلئے ہر طرح کے ڈائیلاگ پر تیار ہیں، ہمارا مقصد شفاف الیکشن یقینی بنانا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…