ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

وفاقی کابینہ کا اہم ترین اجلاس، نوازشریف اور مریم نواز کو بڑا ریلیف دینے کی تیاریاں‎

datetime 17  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے خلاف ٹرائل ، نگران وفاقی کابینہ بدھ کو اہم فیصلہ کرے گی، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اگر تیرہ جولائی کا آرڈر واپس ہوتا ہے تو ریفرنسز کی سماعت احتساب عدالت میں ہی ہوں گی اور میاں نواز شریف کو میڈیا سے بات چیت کرنے کی بھی اجازت ہو گی، رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ تیرہ جولائی کا وزارت قانون کا حکم واپس لینے پر غور کرے گی، 13 جولائی کے نوٹیفیکیشن میں کہا گیا تھا

کہ ریفرنسز کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہو گی۔ نگران وزیراعظم جسٹس(ر) ناصر الملک کی زیر صدارت( آج)بدھ کووفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوگا جس میں امن وامان کی صورتحال اور شفاف انتخابی عمل کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائینگے ،منی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات اور ایف اے ٹی ایف کی شرائط پر بھی غور کیا جائے گا، ممکنہ طور پر نوازشریف کا جیل میں ٹرائل کرنے کا نوٹیفکیشن واپس لے کر کھلی عدالت میںمقدمہ چلائے جانے کی منظوری دیئے جانے کا بھی امکان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس (آج)بدھ کو نگران وزیراعظم کی زیر صدارت ہوگا ۔اجلاس میں بینکنگ کورٹ ٹو لاہور کے جج کی تعیناتی کی منظوری اور چیئرمین پورٹ قاسم کو اضافی ذمہ داریاں دینے کی منظوری دی جائے گی ۔اس اجلاس میں امن وامان کی صورتحال اور شفاف انتخابی عمل کو حتمی شکل دی جائے گی ،منی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات اور ایف اے ٹی ایف کی شرائط پر بھی غور کیا جائے گا ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کا ٹرائل اوپن کورٹ میں کرنے کی منظوری دے گی ۔ اس سے قبل ان کا جیل میں ٹرائل کرنے کی منظوری دی گئی تھی ۔اجلاس میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال کے حوالے سے بھی اہم فیصلے متوقع ہیں ۔وفاقی وزیرداخلہ امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے ۔ ڈیمز کے معاملہ پر تنخواہوں کی کٹوتی کے حوالے سے بھی منظوری دی جائے گی، جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل کے ڈائریکٹرز کی نامزدگی واپس لینے کی منظوری بھی دی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…