بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

نواز شریف کے حق میں ریلیاں نہ نکالنے بارے شہبازشریف کے ذمہ دار ادارے کیساتھ معاہدے کا انکشاف،حکومتی عہدیدارنے بھانڈہ پھوڑ دیا

datetime 16  جولائی  2018 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نوازشریف اور مریم نواز کو عدالت سے سزاؤں کے بعد مجرمان کے حق میں مظاہرے اور ریلیاں نہ کرنے سے متعلقمسلم لیگ(ن)کے صدر شہبازشریف کے ایک ذمہ دار ادارے کے ساتھ معاہدہ کا انکشاف ہوا ہے ،

(ن)لیگ کی جانب سے اڈیالہ جیل کے باہر یا کسی سڑک پر نوازشریف اور مریم نواز کے حق میں ریلی یا مظاہرہ کیا گیا تو پنجاب حکومت معاہدے کی تمام دستاویزات عوام کے سامنے لا سکتی ہے ۔گزشتہ روز پیر کو نگران پنجاب حکومت کے انتہائی اہم عہدیدار نے نجی محفل میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر شہبازشریف نے نوازشریف اور مریم نواز کو عدالتوں سے ممکنہ طور پر دی جانیوالی سزاؤں سے متعلق الیکشن کمیشن آف پاکستان سمیت حکومت پنجاب سے ایک اہم تحریری معاہدہ کیا جس میں کہا گیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) آئین و قانون کے مطابق نوازشریف اور مریم نواز کی مدد جاری رکھے گی تاہم ان کے حق میں کسی بھی شہر میں ریلی یا مظاہرہ کا انعقاد نہیں کیا جائے گا جس کے پیش نظر شہبازشریف نے نوازشریف کی آمد کے موقع پر علامتی طور پر ایک ریلی کا انعقاد کیا تاہم معاہدے کے تحت پابندی کے باعث وہ ایئرپورٹ کی جانب نہیں بڑھے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو اہم لیگی رہنماؤں نے مشورہ دیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں اپیل کے فیصلے پر خاموشی اختیار کریں اور الیکشن انعقاد کے بعد ملک بھر میں باپ بیٹی کے حق میں بھرپور مظاہرے کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق نوازشریف نے شکوہ کے انداز میں گزشتہ روز بھی کہا تھا کہ میرے آنے کے سلسلے میں اگر کوئی معاہدے ہوچکے تھے تو یہ بات ان کے علم میں کہیں نہیں آئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…