منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مائیکرو سافٹ اینڈرائیڈ فون متعارف کرانے کیلئے تیار

datetime 16  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مائیکرو سافٹ نے ماضی میں ونڈوز آپریٹنگ سسٹم پر اپنے اسمارٹ فونز متعارف کرائے اور ناکامی پر اس سلسلے کو ختم کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا، تاہم اب لگتا ہے کہ یہ کمپنی اب بھی اس مارکیٹ پر غلبے کا ارادہ رکھتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مائیکرو سافٹ کی جانب سے اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز کی تیاری پر کام ہورہا ہے جو کہ رواں سال کے آخر یا 2019 کے آغاز پر متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

رپورٹ میں ونڈوز اسٹور کے ایک عہدیدار کے حوالے سے بتایا گیا کہ کمپنی کی جانب سے ایک نئے فون کی تیاری پر کام کیا جارہا ہے جو کہ ونڈوز کی بجائے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم پر کام کرے گا۔ عہدیدار نے اس مبینہ فون کے فیچرز یا ڈیزائن کے حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ کمپنی کو توقع ہے کہ وہ اینڈرائیڈ فونز بنا کر زیادہ آمدنی حاصل کرسکے گی اور اس حوالے سے وہ اینڈرائیڈ ایپس بھی اکثر پیش کرتی رہتی ہے۔ اس سے قبل یہ اطلاعات سامنے آرہی تھیں کہ مائیکرو سافٹ کی جانب سے سرفیس اسمارٹ فونز کی تیاری پر کام کیا جارہا ہے جن کے 3 ماڈلز اگلے سال کسی وقت پیش کیے جاسکتے ہیں۔  مائیکرو سافٹ کی سب سے منفرد ڈیوائس؟ سرفیس گو، سرفیس پرو سکس اور Andromeda نامی کوڈ نیم ان فونز کو دیئے گئے ہیں۔ یہ فون فولڈ ایبل ہو سکتے ہیں اور انہیں متعارف کرانے سے پہلے کمپنی ہارڈ وئیر اور سافٹ وئیر کو اوورہال کرے گی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…