جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

توند سے نجات میں مدد دینے والے 6 بہترین پھل

datetime 16  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کیا پیٹ اور کمر کے بڑھتی چربی یا آسان الفاظ میں توند سے نجات میں مشکل کا سامنا ہے؟ تو آپ اکیلے نہیں، دنیا بھر میں کروڑوں افراد کو اس تجربے کا سامنا ہوتا ہے۔ ڈائٹنگ سے لے کر جم جانے تک متعدد طریقوں سے لوگ توند سے نجات پانے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ اس اضافی چربی کو جلدازجلد گھلایا جاسکے۔ طبی ماہرین کے مطابق متوازن غذا اور ورزش کو معمول بنانا توند کی

چربی گھٹانے کا سب سے موثر طریقہ ہے۔ توند سے نجات کے 14 آسان طریقے تاہم کچھ پھل بھی ایسے ہیں جن میں موجود فائبر جسمانی وزن میں کمی میں مدد دے سکتا ہے۔ آڑو آڑو غذائی فائبر سے بھرپور پھل ہے، فائبر کسی غذا کے ہضم ہونے کا عمل سست کردیتا ہے جبکہ آنتوں کی حرکات کو فعال کرتا ہے جس سے بھی نظام ہاضمہ بہتر ہوتا ہے۔ صحت مند نظام ہاضمہ میٹابولزم کو تیز کرتا ہے، اسی طرح فائبر پیٹ کو دیر تک بھرے رکھتا ہے، سو گرام آڑو میں محض 39 کیلوریز ہوتی ہیں جو کہ توند سے جلد نجات کے لیے بھی اسے بہترین پھل بناتا ہے۔ سیب روزانہ ایک سیب کھانا توند کی چربی کو گھلانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ سیب بھی غذائی فائبر، فلیونوئڈز اور بیٹاکیروٹین سے بھرپور پھل ہے، یہ تینوں پیٹ کو دیر تک بھرے رکھتے ہیں اور زیادہ کھانے سے روکتے ہیں۔ انناس انناس بھی جسمانی وزن میں کمی میں مددگار فائبر سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس میں موجود انزائمے ورم کش خصوصیات کا حامل ہوتا ہے اور یہ انزائمے پروٹین کو میٹابولز کرکے توند کی چربی کو تیزی سے گھلاتا ہے۔ اسٹرابیری ایک کپ اسٹرابیری کا کچھ عرصے تک استعمال توند کی چربی گھلانے میں مدد دینے کے لیے کافی ہے۔ اس میں موجود فائبر نہ صرف نظام ہاضمہ کو ریگولیٹ کرتا ہے بلکہ ذیابیطس ٹائپ ٹو کو کنٹرول کرنے میں مددگار ہے، جس کی وجہ اس میں موجود فائبر کا خون میں موجود شوگر کو جذب ہونے میں مدد دینا ہے جو کہ جسمانی وزن میں کمی کے لیے بھی فائدہ مند ہوتا ہے۔ تربوز کیا آپ کو معلوم ہے کہ تربوز کا 94 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے ؟ یہی وجہ ہے کہ اسے منفی کیلوری والا پھل بھی قرار دیا جاتا ہے، یعنی یہ جسم میں کیلوریز بڑھانے کی بجائے انہیں جلانے میں مدد دیتا ہے۔

اسے کھائیں، جوس کی شکل میں استعمال کریں فائدہ ہر صورت میں ہوتا ہے۔  توند سے نجات میں مددگار بہترین ورزشیں مالٹے مالٹوں میں فیٹ نہیں ہوتا جبکہ کیلوریز میں کم ہونے کے ساتھ اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور پھل ہے، جو کہ اسے توند سے نجات کے لیے بہترین پھلوں میں سے ایک ثابت کرتا ہے۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…