کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) دل کے امراض میں استعمال ہونے والی دوا ویلسرٹان (Valsartan) کی فروخت پر پابندی عائد کردی گئی.ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) کی جانب سے ویلسرٹان کی فروخت پرپابندی کا حکم نامہ جاری کیا گیا۔ ڈریپ کے مطابق دوا میں ایسے کیمیکلز شامل ہیں جو کینسر کا باعث بن رہے ہیں اور جن کا استعمال
صحت کے لیے مضر ہے۔ ڈریپ حکام نے ملک بھر کی دوا ساز کمپنیوں کو اس دوا کو بنانے سے روکتے ہوئے مارکیٹ میں موجود دوا کو بھی فی الفور واپس لینے کی ہدایت کردی۔ واضح رہے کہ پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی اس دوا پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ دوسری جانب مریضوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ڈاکٹر کے مشورے سے اس کی متبادل دوا استعمال کی جائے۔