لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری کو رشتہ دار نگران وزیراخزانہ لگوانے پر سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا تو نگران وزیر خود ہی میدان میں آگئے انہوں نے ایاز صادق کی تنقید کا ایسا جواب دیا کہ پاکستان بھی جان کر حیران رہ جائیں گے۔ نگران وزیر کا کہنا تھا کہ جہاں ’’ بچی دی ہوان کے خاندان کی غلط باتیں سننی پڑتی ہیں ‘‘۔
نجی ٹی وی کے پراگرام حامد میر نے پروگرام میں ایک ویڈیوکلپ چلایا جس میں ضیا رضوی کا کہنا تھا کہ ایاز صادق نے میری اور وزیراعلی کی عزیزداری کا ذکر کیا ہے ۔ اس کا جواب دیتے ہوئے نگران وزیر کا کہنا تھا کہ ہمارا تعلق پنجاب سے ہے اور ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ جہاں آپ نے اپنی بیٹی دی ہو ان کے خاندان سے غلط باتیں سننی پڑتی ہیں ۔ ویڈیو کلپ کا جواب دیتے ہوئے سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پروگرام میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” انہیں بتایئے گا اب وہ بچی بڑی ہو گئی ہے ، میں بھی ان کی عزت کرتاہوں ، ان کے بیٹے کو بھی میں جانتا ہوں ، میرے بات کرنے کا مطلب سچائی کو بیان کرنا تھا اور کچھ نہیں ۔