جمعہ‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2026 

مستقبل کے امکانی خطرات’’فیوچر کمانڈ‘‘ امریکا کی نئی عسکری حکمت عملی

datetime 14  جولائی  2018 |

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)مستقبل کے امکانی خطرات کے پیش نظر ’’فیوچر کمانڈ‘‘ قائم کرنے کا فیصلہ کر لیاگیا ہے ۔امریکا میں کئی دہائیوں کے بعد گزشتہ برس اکتوبر میں مستقبل کے بین الاقوامی خطرات و ممکنہ حالات کے تناظر میں ایک نئی کمان مقرر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ امریکا کی سینٹرل اور پیسفیک کمان کے علاوہ کْل چھ علاقائی کمانیں پہلے ہی قائم کی جا چکی ہیں۔

اس نئی کمان کے لیے امریکا کی بڑی ریاستوں میں شمار کیے جانے والی ٹیکساس کے دارالحکومت آسٹن کو منتخب کیا گیا ہے۔بعض ذرائع نے نام مخفی رکھنے کی شرط پر نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ آسٹن کا شہر ایک زندہ ماحول رکھتا ہے اور اس کا یہ ماحول فیوچر کمانڈ کے صدر دفتر میں متعین افسران اور دوسرے ملازمین کے لیے سازگار ہو گا۔یہ بھی بتایا گیا کہ اس صدر دفتر میں کم از کم پانچ سو افسران اور عملے کے دیگر ارکان کی تعیناتی کی جائے گی۔ امریکی فوج نے فیوچر کمان کے ہیڈکوارٹرز کے لیے کل پندرہ شہروں کو شارٹ لسٹ کیا تھا۔ ان میں آسٹن کے علاوہ بوسٹن، مِنی اپولس، فلیڈیلفیا اور ریلے بھی شامل تھے۔ ایسے اندازے لگائے گئے ہیں کہ آسٹن شہر کے انتخاب میں اس کے قرب و جوار میں تعلیم، صنعت اور ٹیکنالوجی کی صورت حال کو مدنظر رکھا گیا ہے۔فیوچر کمان ٹاسک فورس کے لیے ترجمان کا فریضہ زمینی فوج کے کرنل پیٹرک سائبر کو تفویض کیا جا چکا ہے۔ کرنل سائبر کا کہنا ہے کہ امریکی فوج کے کمانڈروں نے ایک ایسے شہر کا انتخاب کیا جہاں فوج کے ملازمین کو رہائش اختیار کرنے میں مشکلات کا سامنا نہ ہو۔اس مناسبت سے فوج کے کمانڈروں نے بعض دوسرے پہلوؤں پر بھی غور کیا گیا کہ صدر دفتر کی تعمیر، اس میں کی جانے والی ریسرچ اور دیگر امور کی ترقی کے لیے کتنی رقم درکار ہو گی۔ امریکی ایوانِ نمائندگان کے رکن لائیڈ ڈوگٹ کا کہنا ہے کہ آسٹن اختراعات کا حامل ایک شہر ہے اور مستقبل کے تقاضوں کا حامل بھی۔ انہی خصائص کی بنیاد پر امریکا کی فیوچر کمان کے لیے یہ بہترین شہر ہو گا۔آسٹن کا ہمسایہ شہر سان انتونیو پہلے ہی ملٹری شہر کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔ مبصرین کے مطابق سان انتونیو بھی آسٹن کے انتخاب میں ایک اہم پہلو تھا۔



کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…