پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

فالورزسے ملنے پاکستان آنے کیلئے ترستی ہوں،اداکارہ سونم کپور

datetime 14  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (شوبز ڈیسک)بولی وڈ کی اسٹائلش اداکارہ سونم کپور نے جن کی گزشتہ ماہ جون میں ریلیز ہونے والی بولڈ فلم ‘’ویرے دی ویڈنگ‘’ پاکستان میں ریلیز نہیں کی گئی تھی، انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ وہ یہاں آنے کو ترس رہی ہیں۔رواں برس اپنی شادی کی وجہ سے میڈیا کی خبروں میں کئی ہفتوں تک رہنے والی سونم کپور ایک بار پھر اپنے منفرد بیان کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی ہیں۔

اس بار وہ اپنی کسی فلم یا کردار کے حوالے سے نہیں بلکہ اس بیان کی وجہ س سے خبروں میں ہیں کہ انہوں نے نہ صرف پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا، بلکہ انہوں نے ہندو انتہاپسندوں کو غصہ دلانے کی باتیں بھی کیں۔ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سونم کپور نے سوشل شیرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر نئے متعارف کرائے گئے فیچر ‘آسک می’ کو استعمال کرتے ہوئے مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیئے۔اس فیچر کے ذریعے اداکارہ سے دنیا بھر میں رہنے والے مداحوں نے آن لائن سوالات کیے، جن کے انہوں نے جوابات دیئے۔اداکارہ نے جہاں سوالوں کے جواب دیتے ہوئے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا وہیں انہوں نے مسلمانوں سے بھی محبت کرنے کی بات کہی۔مسلمانوں سے محبت کے حوالے سے پوچھے گئے ایک صارف کے سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ وہ تمام مذاہب کے پیروکاروں سے محبت کرتی ہیں، کیوں کہ ہندو ازم نے انہیں سب سے محبت کا درس دیا ہے۔اسی طرح انہوں نے ٹرانس جینڈر افراد سے اپنی محبت اور تعلقات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پربھی مثبت جواب دیا۔اداکارہ سے جو سب سے زیادہ دلچسپ سوال کیا گیا وہ پاکستانی فالؤرز اور پاکستان سے متعلق تھا۔اداکارہ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اپنے پاکستانی فالؤرز سے پیار کرتی ہیں؟سونم کپور نے مختصرا جواب دیا کہ وہ پاکستان سے محبت کرتی ہیں اور وہاں جانے کی خواہش مند بھی ہیں۔ان کے جواب کے انداز سے پتہ چلتا ہے کہ اداکارہ اپنے پاکستانی فالؤرز سے ملنے کے لیے یہاں آنے کو ترس رہی ہیں۔سونم کپور پہلی بولی وڈ شخصیت نہیں ہیں، جنہوں نے پاکستان آنے یا پاکستان سے محبت کرنے کا بیان دیا ہو۔ اس سے قبل بھی متعدد بولی وڈ شخصیات اس طرح کے بیان دے چکی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…