جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

44 سالہ ایشوریا رائے اور ‘جواں ہے محبت’

datetime 13  جولائی  2018 |

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی آنے والی فلم رومانٹک کامیڈی فلم’ ‘فنے خان‘’ کے ٹریلر کے بعد اب اس کا گانا ‘جواں ہے محبت’ جاری کردیا گیا۔اس گانے کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں 44 سالہ ایشوریا رائے آئٹم گرل کی طرح ڈانس کرتی دکھائی دیتی ہیں۔جبکہ اس سے زیادہ خاص بات یہ ہے کہ 1946 میں ریلیز ہونے والی بھارتی فلم ‘انمول گھڑی’ کے اس گانے کو خصوصی طور پر ریمیک کرکے فلم میں شامل کیا گیا ہے۔

‘جواں ہے محبت’ میں ادھیڑ عمر ایشوریا رائے کسی نوجوان لڑکی کی طرح ہولی وڈ انداز میں رقص کرتی دکھائی دی رہی ہیں، جب کہ اس کے ساتھ ساتھی اداکاراؤں کو بھی ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔‘جواں ہے محبت’ کے نئے بول ارشاد کامل نے لکھے ہیں، جب کہ اس میں سنیدھی چوہان نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔اس گانے کے رقص کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں رقص کرنے کے لیے ایشوریا رائے نے ڈانس کے کرتب عالمی کوریوگرافر فرانک گیسٹر جونیئر سے سیکھے ہیں، جنہوں نے معروف امریکی گلوکارہ بیونسے، ریحانہ اور جونیفیر لوپیز جیسی گلوکاراؤں کو بھی ڈانس سکھائی۔اطلاعات ہیں کہ ‘فنے خان’ میں ایشوریا رائے کے ڈانس سے بھرپور اس گانے کے علاوہ بھی مزید 2 آئٹم سانگ شامل ہوں گے، جن میں اداکارہ پہلی بار ایک پاپ اسٹار بن کر ڈانس کرتی دکھائی دیں گی۔فلم میں انہوں نے ایک پاپ گلوکارہ کا کردار ادا کیا ہے، جنہیں فلم میں ایک ناکام گلوکار والد کا کردار ادا کرنے والے انیل کپور اپنے دوست راج کمار راؤ کے ساتھ مل کر اس لیے اغوا کرتے ہیں کہ وہ انیل کپور کی بیٹی کو گلوکاری سکھا سکیں۔فلم کی کہانی گلوکاروں کے علاوہ ایک والد کی جانب سے اپنی بیٹی کو معروف گلوکارہ بننے کے گرد گھومتی ہے۔یہ پہلا موقع ہے کہ ایشوریا رائے اور انیل کپور 18 سال بعد ایک ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے، تاہم راج کمار راؤ کے ساتھ ان کی پہلی فلم ہوگی۔فلم کا پہلا ٹیزر ٹریلر گزشتہ ماہ 26 جون کو جاری کیا گیا تھا، جب کہ اس کا مکمل ٹریلر رواں ماہ 6 جولائی کو جاری کیا گیا تھا۔پروڈیوسر راکیش اوم پرکاش مہرا اور انیل کپور کی اس فلم کی ہدایات اتل منجریکر نے دی ہیں۔یہ فلم بیلجیم کی 18 سال قبل یعنی 2000 میں ریلیز ہونے والی رومانٹک کامیڈی فلم ’ایوری باڈیز فیمس‘ کا آفیشل ریمیک ہے۔’’فنے خان‘‘ کو رواں برس 3 اگست کو ریلیز کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…